لیڈیز ونگ ورکنگ کمیٹی کا اعلان ،100 خواتین میں عہدوں کی تقسیم، ‏

لیڈیز ونگ ورکنگ کمیٹی کا اعلان ،100 خواتین میں عہدوں کی تقسیم، خواتین کے مسائل حل کرنے میں موجودہ ایم ایل اے مکمل طور پر ناکام :شیخ آصف


لیڈیز ونگ میں 15 نائب صدور اور 15 سیکرٹری و 15 جوائنٹ سیکرٹری سمیت 15-15 بلاک صدور کی نامزدگی مکمل


مالیگاؤں : 7 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی لیڈیز ونگ کے عہدے پر سو خواتین کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ۔ان میں 15 صدور، 15 نائب صدور ،15 سیکرٹری ،15 جوائنٹ سیکرٹری، اور 15-15 بلاک صدور بنائے گئے اور انہیں یہاں لیٹر تفویض کرتے ہوئے ذمہ داری دی گئی ۔اس موقع پر این سی پی کے مقامی صدر شیخ آصف نے منتخب خواتین کو عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی ۔شیخ آصف نے موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل پر طنز کرتے ہوئے خواتین سے خطاب میں کہا کہ این آر سی کے نام پر خواتین کی ووٹ حاصل کی گئی مذہب کی آڑ لیکر آپکی ووٹوں کو ڈھگ لیا ۔شہر کے ایم ایل اے نے جذباتی طور پر شہر کی خواتین کو استعمال کر اپنا الیکشن سیدھا کرلیا۔موصوف نے کہا کہ ایم ایل اے نے شہر کی عوام خصوصاً خواتین کے لئے کوئی خیر کا کام نہیں کیا ۔شیخ آصف نے بتایا کہ جب میں ایم ایل اے تھا تب میں نے آپکے بچے اور بچیوں کیلئے کتابوں کا تحفہ  دیا ۔آج لاک ڈاؤن کیسی صورتحال ہے پھر بھی موجودہ ایم ایل اے نے طلباء کو کچھ نہیں دیا۔ میں نے شہر کی خواتین کیلئے ہل اسٹیشن بنایا، دسویں اور بارہویں کے ٹاپر طلبا و طالبات کو میں نے لیپ ٹاپ دیا، بیوہ فنڈ اور بزرگ فنڈ نقد رقم دلوایا ۔میں نے اردو گھر شہر کی اردو تہذیب کو زندہ رکھنے کیلئے بنایا تاکہ ہمارے بچوں کے ٹئلینٹ ظاہر ہو سکے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں شیو سینا اور این سی پی و کانگریس کی حکومت ہیں ۔آج ہم این آر سی اور سی اے اے جیسا کالا قانون لگانے نہیں دینگے ۔لیکن حیدرآباد کے دونوں بھائیوں نے پورے ملک کی فضا کو خراب کردیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے عوام سے وعدہ کیا، خواتین سے وعدے کیا لیکن دو سال ہورہے ہیں ایک بھی وعدہ پورا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے بلکہ مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم سیکھنا بہت ضروری ہے ۔آپ سب دین  سیکھیں، آپ سب اجتماعات میں جائیں اپنی اصلاح کریں لیکن اجتماعات کی آڑ میں اگر کوئی سیاست کرتا ہے تو اسکی مخالفت کریں اور دھوکہ  دینے والے جھوٹے ایم ایل اے اور اسکے ساتھیوں کو پہچانیں ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں اجتماعات کے نام پر خواتین اسلام کو گمراہ کردیا گیا اور انکے مسائل حل کرنے کا نام نہیں  رہے ہیں شہر کا ایم ایل اے عوام کے سکھ دکھ میں شامل نہیں رہتا۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی آفس سے خواتین کیلئے بچت گٹ ،روزگار ،سرکاری سہولیات ،بزرگ فنڈ ،دواخانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے نمائندگی کریں گے اور عورتوں کا مکمل ساتھ دینگے ۔سلائی مشین، روزگار، اور ہابی کلاسیس کیلئے سرکار سے مدد دلوائی جائے گی ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑنے کیلئے شہر بھر کی خواتین میں بیداری لانے کی اپیل کی ۔ ڈیجیٹل شناختی کارڈ و ممبر سازی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آپ اس شہر میں اب انقلاب لانا ہے، جب تک خواتین اور نوجوانوں کا ساتھ نہیں رہیگا انقلاب نہیں آئے گا ۔اور جب انقلاب آئے گا تب ہی شہر کی ترقی ہوگی ۔اس موقع پر خواتین ونگ کی صدر یاسمین سید، شاہینہ انصاری ،شاہد ریشم والا، ندیم بھائی پھنی والا، شفیق باکسر، جہانگیر خان قریشی ایوب خان وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے