شہر میں ڈینگو ،ملیریا، ٹائیفائیڈ اور وائرل انفیکشن کا زور، کارپوریشن فوری طور پر طبی خدمات میں اضافہ کرے
میونسپل اسپتالوں میں طبی عملہ، ادویات ،انجیکشن کا انتظام اور شہر بھر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جائے
کارپوریشن کمشنر سے آصف شیخ کا مطالبہ ، این سی پی وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات
مالیگاؤں :30 اگست (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر میں ڈینگی ، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور وائرل انفیکشن جیسی بیماری بڑی تیزی سے پھیل رہی ہیں ان بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیئے جائیں ۔شہر میں ڈینگی ، ملیریا، ٹائیفائیڈ اور وائرل انفیکشن کے بہت زیادہ ہیں۔ جس سے عوام ذہنی و جسمانی تکلیف میں مبتلا ہے۔ کارپوریشن کی ملکیت والے ہسپتال میں مندرجہ بالا بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ہے۔ ایسی صورت حال میں ، مالیگاؤں میونسپل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مالیگاؤں کے علی اکبر ہسپتال ، واڈیا ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں مناسب عملہ ، ادویات کا اسٹاک فراہم کرے. اسطرح کا مطالبہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے موصوف نے آج ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن شہر بھر میں جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کرے ، صفائی اور حفظان صحت کو برقرار رکھے ، روزانہ پینے پانی کی فراہمی اور تمام فلٹر پلانٹس پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ اس کام میں ہمیں کارپوریشن کی ملکیت تمام ہسپتالوں کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے ایک افسر مقرر کرنا چاہیے اور مذکورہ امراض پر توجہ دینا چاہیے۔ اس وفد میں آصف شیخ، شکیل جانی بیگ اور عبدالقیوم وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com