دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے مختص کی جائے ، سٹانہ شہر میں آصف شیخ کا دورہ ،لیڈران سے ملاقات

دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے مختص کی جائے ، سٹانہ شہر میں آصف شیخ کا دورہ ،لیڈران سے ملاقات


مالیگاؤں : 29 اگست (پریس ریلیز) مالیگاﺅں دھولیہ لوک سبھا سیٹ اس بار راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے مختص کی جائے اسطرح کا مطالبہ اور پارلیمنٹ چناؤ لڑنے کا اعلان کرنے والے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے لوک سبھا حلقہ کا دورہ شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں آج سٹانہ شہر میں دورہ کرتے ہوئے نامی گرامی لیڈران سے ملاقات کی گئی اس موقع پر سٹانہ کے سابق ایم ایل اے سنجئے چوہان اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بڑے بڑے لیڈران، ورکروں اور سرکردہ شخصیات سے آصف شیخ نے تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ گزشتہ تین مرتبہ سے یہ سیٹ کانگریس کے حصہ میں رہی ہیں اور کانگریس تینوں مرتبہ شکست سے دوچار ہوئی ہیں اس لئے اب یہ سیٹ این سی پی کیلئے مختص کی جائے اور اس مومینٹ کو دھولیہ لوک سبھا حلقہ کے چھ اسمبلی حلقوں میں شروع کیا جارہا ہے، ان حلقوں کے لیڈران سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ شرد پوار سے مطالبہ کیا جائے کہ اب یہ سیٹ این سی پی کیلئے مختص کی جائے ۔ اگر پارٹی نے دھولیہ لوک سبھا سیٹ اپنے نام مختص کرلیا تو میں بھی امیدواری کا خواہش مند ہوں پھر بھی پارٹی جس شخص کو امیدوار ظاہر کریگی ہم اسکے لئے محنت کریں گے اور اگر راشٹروادی کانگریس پارٹی نے مجھکو ٹکٹ دیا تو میں خود اس چناؤ میں حصہ لونگا ۔اس پر سٹانہ کے لیڈران نے شیخ آصف کو اس مومینٹ جاری کرنے پر مبارکباد دی اور آخر تک جدوجہد کرنے کا اظہار کیا ۔ اور یہ طئے ہوا کہ لوک سبھا حلقہ کے تمام این سی پی لیڈران جلد ہی ایک مومینٹ شروع کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر شردپوار سے ملاقات کریں گے اور دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ این سی پی کیلئے مختص کروانے کا مطالبہ کریں گے ۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ کے ذرائع سے موصول ہوئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے