شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر این سی پی کا میئر بیٹھانا ہمارا مشن : آصف شیخ ‏

شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر این سی پی کا میئر بیٹھانا ہمارا مشن : آصف شیخ 

15 اگست کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کا عظیم الشان پروگرام ، یوتھ لیڈر روہت پوار اور محبوب شیخ کی آمد متوقع


راشٹروادی کانگریس پارٹی ورکنگ کمیٹی کی جائزہ میٹنگ کا اختتام ،سیاسی حکمت عملی مرتب، پانچ ہزار نوجوانوں میں ڈیجیٹل کارڈ کی تقسیم کا ہدف 


مالیگاؤں : 3 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن چناؤ میں سبقت حاصل کرنے کی غرض سے راشٹروادی کانگریس پارٹی پوری طاقت کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور اسکے لئے شہر بھر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے این سی پی کے عہدے داران ہاؤس ٹو ہاؤس پہنچ کر عوام میں رائے عامہ ہموار کریں گے ۔اسطرح کا اظہار خیال آج راشٹروادی بھون پر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کے اختتام پر اردو مراٹھی صحافیوں سے طلبیدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج راشٹروادی بھون پر ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آنے والے الیکشن کے پیش نظر نئی حکمت عملی تیار کی گئی ۔شیخ آصف نے کہا کہ پارٹی کے مقامی صدر دفتر کے قیام کے بعد سے آج تک ون بوتھ الیون یوتھ مشن کے تحت تین ہزار نوجوانوں کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے ڈیجٹل کارڈ بنا کر دیا گیا اور اس سلسلے کو مزید تیز کرتے ہوئے 15 اگست تک تقریبا پانچ ہزار نوجوانوں اور اسٹوڈنٹس ونگ کے ممبران کو مشترکہ طور پر ڈیجیٹل کارڈ بنا کر دیا جائے گا ۔
شیخ آصف نے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی شہری باڈی اور تمام سیل کی باڈی کی تشکیل 12 اگست تک ظاہر کردی جائے گی ۔اسکے علاوہ کیمپ اور سمکسیر سوئیگاوں اور مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں عوامی مسائل کے حل اور الیکشن کے پیش نظر ایک ایگزیکٹو کمیٹی بنائی گئی ہے ۔اس میں شہری صدر شیخ آصف کے ساتھ ساتھ چار ایگزیکٹو صدور آننت بھونسلے، اعجاز عمر، شاہد ریشم والا، شکیل شاہ کے علاوہ این سی پی مائناریٹی کے ریاستی نائب صدر یوسف سیٹھ نیشنل، راجیندر بھونسلے وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جارہی ہے ہیں ۔موصوف نے بتایا کہ 15 اگست کے بعد مالیگاؤں شہر میں تمام ہی بلاک مکمل طور پر تیار کئے جائیں گے ۔ان میں دیانہ، نیا اسلامپورہ، کیمپ ۔سمکسیر، نیا پورہ، اسلامپورہ، گرووار وارڈ علاقے پر مشتمل بلاک صدر و کمیٹی کا اجلاس شمار کیا گیا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ 15 اگست کے بعد سے ہم این سی پی کے بینر تلے شہر بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ 15 اگست کو صبح ساڑھے آٹھ بجے این سی پی بھون پر پرچم کشائی کی جائے گی ۔اس پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عتیق کمال اور ہمارے بیچ کوئی اختلاف نہیں ہے ہم سب کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں آج پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے اسی لئے صرف ورکنگ کمیٹی کے ممبران حاضر رہیں ہیں ۔پندرہ اگست کو این سی پی کے پروگرام میں روہت پوار اور این سی پی کے ریاستی یوتھ صدر محبوب شیخ کو مدعو کیا گیا ہے۔شیخ آصف نے کہا کہ میرے کام شہرکی عوام کیلئے ایک مثال ہے اسکے علاوہ این سی پی میں شامل ہونے کے بعد شہر بھر میں ریاستی حکومت سے کام کروانے کیلئے اور پارٹی کی پالیسی کو عوام کے بیچ پہنچا کر رائے عامہ ہموار کر کارپوریشن پر این سی پی کا میئر بیٹھایا جائے گا ۔
اس پریس کانفرنس میں این سی پی کے مقامی صدر شیخ آصف،یوسف سیٹھ نیشنل ، ایگزیکٹو صدور میں آننت بھونسلے، اعجاز عمر، شاہد ریشم والا، شکیل شاہ ،لیڈیز ونگ کی صدر یاسمین سید، ایڈوکیٹ سوچیتا سونونے ،سیوا دل کے ریاض علی، انصاری شفیق باکسر، مایناریٹی کے صدر ندیم انصاری پھنی والا ، مائناریٹی سیل کے سیکرٹری مجاھد ساگر اور گرو وار وارڈ بلاک صدر غازی مظفر، جابر شاہ وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے