ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی دو مقامات پر کارروائی، 3 پستول اور 7 زندہ کارتوس ضبط، پانچ نوجوان گرفتار
مالیگاؤں (بیباک نیوز اپڈیٹ ) گزشتہ شب ڈی وائی ایس پی لتا ڈھونڈے کے اسکواڈ نے شہر کے دو مقامات پر پانچ نوجوانوں کو تین پستول اور سات زندہ کارتوس سمیت گرفتار کیا ۔پہلی کارروائی آزاد نگر پولس عملہ نے نیا پورہ گلی نمبر گیارہ کے پاس کی ۔جہاں حفظ الرحمن محمد ادریس (نیا پورہ) اور عمران خان عطاء اللہ خان عرف عمران شیٹھی ساکن داتار نگر کے قبضے سے ایک پستول دو کارتوس اور ایک موبائل ضبط کیا ۔اس مقام پر ان دونوں نوجوانوں نے اسکواڈ کے پولس ملازمین سے لفظی جھڑپ بھی کی۔ اسکے علاوہ عائشہ نگر پولس نے تین نوجوانوں سے دو پستول اور پانچ زندہ کارتوس ضبط کیا۔ اس معامہ میں شہزاد اختر محمد صدیق (ہزار کھولی) اظہر الدین غیاث الدین سید (عائشہ نگر) اور تیسرا نوجوان شیخ عبد الرحمن شیخ حسن (کمال پورہ) کو پولس نے اپنی گرفت میں لیا ۔انکے قبضہ سے ضبط لوازمات کی کل قیمت ساٹھ ہزار پانچ سو بتائی گئی ۔پولس نے ارم ایکٹ 3/25 قلم 353 /120B - 34 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔انہیں پانچ اگست تک پولس تحویل میں رکھا گیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com