پری میٹرک اسکالرشپ امتحان کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع، 9 اگست کی بجائے اب 12 اگست کو امتحانات ہونگے : پریکشا پریشد پونہ ‏


پری میٹرک اسکالرشپ امتحان کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع، 9 اگست کی بجائے اب 12 اگست کو امتحانات ہونگے : پریکشا پریشد پونہ 



پونہ :4 اگست (پریس ریلیز / بیباک نیوز اپڈیٹ) پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کیلئے پری میٹرک اسکالرشپ امتحانات کی تاریخوں کو اعلان مہاراشٹر حکومت کے محکمہ تعلیم پونہ نے گزشتہ ماہ جولائی میں جاری کیا تھا کہ اسکالرشپ امتحان 8 اگست کو ایک ہی دن ریاست کے تمام اضلاع میں منعقد کئے جائیں گے لیکن ریاست کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش اور زیادہ تر مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہونے اور سیلابی صورت حال کی وجہ سے طلباء کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ریاست کی مختلف تنظیموں کی طرف سے موصول ہونے والے عریضہ پر غور کرتے ہوئے امتحان کو 8 اگست کی بجائے 9 اگست کو منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا ۔ اب اس ضمن میں مہاراشٹر پریکشا پریشد پونہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے نئی تبدیل شدہ تاریخ کا اعلان کیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن ڈپارٹمنٹ منترالیہ کے توسط سے پریکشا پریشد پونہ کی ڈپٹی کمشنر شیلجا دراڈے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے حوالے سے پریکشا پریشد نے 9 اگست کو ہونے والے پری میٹرک اسکالرشپ امتحانات کو آگے بڑھاتے ہوئے 12 اگست کو امتحانات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پریکشا پریشد نے ریاست کے تمام سرکاری اداروں کو اس مکتوب کی کاپی روانہ کرتے ہوئے انہیں نئے ٹائم ٹیبل کو نوٹ کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں ۔اور اس پریس ریلیز کو ملک و ریاست کے نامور اخبارات میں شائع کرنے کی گزارش کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے