مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن پرلم امتحان کی تاریخ کا اعلان ، 4 ستمبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں امتحان کا انعقاد ہوگا ‏

مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (MPSC) پرلم امتحان کی تاریخ کا اعلان ، 4  ستمبر کو ریاست کے تمام اضلاع میں امتحان کا انعقاد ہوگا 




ممبئی :4 اگست ( پریس ریلیز؛ بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر سیکنڈری سروس نان گزیٹیڈ گروپ بی جوائنٹ پری امتحان 2020  جو کہ بڑھتے ہوئے کورونا پھیلاؤ کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا کا اب 4 ستمبر کو انعقاد ہوگا۔ اسطرح کی معلومات مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (MPSC) نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے دی۔خیال رہے کہ یہ امتحان 11 اپریل 2021 کو مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کی طرف سے ہونا تھا۔ تاہم اس دوران کورونا کی ایک اور لہر آئی اور امتحان ملتوی کر دیا گیا۔ حکومت کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ ، محکمہ راحت و بحالی کے علاوہ محصول اور محکمہ جنگلات کے 3 اگست کے خط  کے مطابق اب مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن نے  امتحان کی ایک نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔جسکے مطابق امتحان 4 ستمبر کو لیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے