مالیگاؤں این سی پی شہر مچھلی مار سیل کا قیام، مچھیروں کو سرکاری سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ و ممبر سازی مہم کا آغاز
مالیگاؤں : 2 اگست (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے مختلف سیل اور ونگ کی تشکیل کے بعد اب ریاستی سطح پر قائم کردہ مچھلی مار سیل کی شاخ کا قیام مالیگاؤں شہر میں عمل لایا گیا ۔اسطرح کہ اطلاع مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کے توسط سے پارٹی کوآرڈینیٹر شکیل جانی بیگ نے دی اور بتایا کہ شہر این سی پی مچھلی مار سیل کے شہری صدر کیلئے سندیپ راجا رام شیو دے کی تقرری عمل میں آئی ۔اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر سے ایک اندازے کے مطابق تقریبا روزانہ شہر سے باہر مچھلی کا شکار کرنے کیلئے ڈیم یا تالاب اور ندیوں پر سینکڑوں کی تعداد میں مچھلی مار جایا کرتے ہیں اور انہیں بسا اوقات دیہاتوں میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کہیں کہیں ڈیموں پر مچھیروں کو مچھلی مارنے کی اجازت ہیں تو کہیں انہیں اجازت نہیں دی جاتی اور انکے ساتھ دہرا معیار کیا برتا جاتا ہے ۔ ایسے تمام مسائل اور قانونی نقاط کے پیش نظر مچھلی کا شکار کرنے والے افراد کو تحفظ فراہم کرنے اور سرکاری مراعات دلانے کیلئے ریاستی سطح پر قائم کردہ این سی پی مچھلی مار سیل کی جانب سے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اس لئے ایسے افراد جو مچھلی کا شکار کرنے شہر کے باہر تالاب یا ڈیم اور ندیوں کا رخ کرتے ہیں وہ راشٹروادی بھون پر پہنچ کر اپنا ڈیجیٹل شناختی کارڈ بنائے تاکہ انہیں مچھلی مار سیل میں شامل کیا جاسکے ۔مچھلی مار افراد اپنی ساتھ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو، آدھار کارڈ کی زیراکس اور مکمل معلومات آفس انچارج ہرشیت کشور پوار 7499904211 اور سیوا دل کے صدر انصاری شفیق احمد باکسر 9028465686 پر رابطہ کرتے ہوئے جمع کروائیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com