مالیگاؤں ہائی اسکول میں 26 اگست سے آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کرنے کیلئے تین روزہ کیمپ کا ‏انعقاد ‏

مالیگاؤں ہائی اسکول میں 26 اگست سے آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کرنے کیلئے تین روزہ کیمپ  کا انعقاد

طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ عوام صرف 50 روپیہ میں اپنے آدھار کارڈ کو موبائل نمبر سے لنک کروائیں



مالیگاؤں : 23 اگست (پریس ریلیز) شہر میں طلباء کی کثیر تعداد کا آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک نہیں ہوا ہے اور اب بھی عوام کی ایک بڑی آبادی کا موبائل نمبر آدھار کارڈ سے لنک نہیں ہوا ہے جس سے انہیں  سرکاری درباری و تعلیمی کاموں میں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شہر میں جاری دیگر آدھار کارڈ سینٹر پر فیس زیادہ ہونے  کے باوجود بھی عوامی ہجوم رہتا ہے اور عوام سے اس کام کیلئے خطیر رقم وصول کی جارہی ہیں ۔ جو کہ مناسب نہیں ہے ۔اسی سبب شہریان اپنے آدھار سے موبائل نمبر لنک کروانے میں کشمکش میں مبتلا رہتے ہیں۔اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر ہیڈ پوسٹ آفس کے سپرنٹنڈنٹ اور پوسٹ بینک کے ہیڈ مینجر کی جانب سے 26 اگست بروز جمعرات دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک مالیگاؤں ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں NCC آفس کے پاس تین روزہ کیمپ کا انعقاد  26 اگست سے 28 اگست تک کیا جارہا ہے ۔جس میں طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ عوام اپنے آدھار کارڈ سے اپنا موبائل نمبر اور ای میل لنک کرواسکتے ہیں ۔اسطرح کی اطلاع نتن ایولہ سپرنٹنڈنٹ آف  ہیڈ پوسٹ آفس مالیگاؤں و راجیو ڈوبے برانچ میجنر انڈیا پوسٹ پیمینٹ بینک کے اشتراک سے انجمن معین الطلبا کے چیئرمین الحاج اسحاق سیٹھ زری والا و مالیگاؤں ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر زاہد حسین سر نے جاری کی ہے ۔اس پریس ریلیز میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جن افراد کا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کارڈ سے اب تک لنک نہیں ہوا ہے وہ مالیگاؤں ہائی اسکول  میں 26 اگست بروز بدھ دوپہر تین بجے سے 6 بجے تک اپنا موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی آدھار کارڈ سے لنک کروا سکتے ہیں۔لہذا شہریان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمر اور ای میل ایڈریس کو آدھار کارڈ سے لنک کروانے کیلئے اپنے ساتھ 50 روپیہ فیس اور ادھار کارڈ کا زیراکس اور جو نمبر لنک کروانا چاہتے ہیں اپنے ساتھ  موبائل فون بھی لیکر آئیں اور اپنے ادھار کارڈ س موبائل نمبر لنک کروائیں ۔مالیگاؤں ہائی اسکول NCC آفس کے پاس ٹیبل لگا کر پوسٹ آفس کے نمائندے اپنی خدمات پیش کریں گے ۔تاکہ عوام کو جلد از جلد آدھار کارڈ سے موبائل نمبر لنک کروانے میں آسانی ہو اور وقت کی بچت بھی ہوسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے