مرکزی وزیر نارائن رانے گرفتار ، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر متنازعہ بیان دینا مہنگا پڑا، شیو سینا ورکروں کی ہنگامہ آرائی کے بعد مہاڈ پولس کی کارروائی
ممبئی : 24 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے خلاف دیئے گئے بیان پر مرکزی وزیر نارائن رانے کو مہاڈ پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ رانے کے خلاف ناسک ، پونہ اور مہاڈ میں شکایت درج ہیں۔تفصیلات کے مطابق پونہ اور ناسک پولیس کی ایک ٹیم رانے کو گرفتار کرنے کے لیے رتناگری پہنچی۔ رانے نے رتنا گیری کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جب رتناگری سیشن کورٹ نے ان کی ضمانت مسترد کردی تو رانے نے ممبئی ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کی اس پر عدالت نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔
نارائن رانے کے خلاف دفعہ 500 ، 502 ، 505 اور 153 (a) کے تحت قدمہ درج کیا گیا ہے ۔ جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ رانے کے بیان سے معاشرے میں نفرت اور دراڑ پیدا ہو سکتی ہے اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ پولیس نے اس کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔ سنگمیشور کے گولوالی میں نارائن رانے کی گرفتاری ہونے کے بعد سے بی جے پی کارکن احتجاج کر رہے ہیں۔
رانے نے کیا کہا؟ ملک کی آزادی کو کتنے سال ہوئے یہ ریاست کے وزیراعلیٰ سے پوچھنا چاہئے ۔اگر میں وہاں ہوتا تو کان کے نیچے بجاتا ۔ "مرکزی وزیر رانے جن آشیرواد یاترا کے موقع پر مہاڈ میں سیلاب متاثرین سے بات چیت کے بعد پریس کانفرنس سے مخاطب تھے ۔ جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر براہ راست تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ اعلی درجے کے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر اس طرح کا وزیر اعلیٰ ہونا مہاراشٹر کا زوال ہے۔ انہیں کسی بھی موضوع کا علم نہیں ہے۔ اگر آپ نہیں جانتے تو سیکرٹری سے پوچھیں۔ اس نے کسی سے پوچھا کہ کیا اس دن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تھی؟ وہ نہیں جانتے کہ ملک میں یوم آزادی کو کتنا سال ہوئے ہیں ۔ یہ بھی انہیں معلوم نہیں اگر میرے جیسا شخص وہاں ہوتا تو کان کے نیچے بجاتا ۔ رانے نے بالا صاحب سے اور ان کے نظریات سے غداری اور وزیر اعلیٰ بننے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے خاطر خواہ کام نہ کرنے کا الزام بھی لگایا۔ اس بیان کو لیکر مہاراشٹر کے مہاڈ، ناسک ۔ہونہ شہروں میں شیو سینا ورکروں نے جم کر ہنگامہ آرائی کی اور رانے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اس پر آج پولس نے رانے کو دسترخوان سے گرفتار کرلیا ۔اس وقت رانے کے ہاتھ میں تھالی تھی اور تھالی میں کھانا اور منہ میں نِوالہ نہیں پہنچ سکا تب تک مہاراشٹر پولستانی نے انہیں گرفتار کرلیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com