مہاراشٹر کی تمام میونسپل کارپوریشنوں میں سنگل وارڈسسٹم نافذ‘ الیکشن کمیشن کے احکامات جاری
ممبئی میونسپل کارپوریشن، الہاس نگر ،بھیونڈی نظام پور، پنویل، میرا بھائندر، پمپری۔ چنچوڑ،پونہ ،ناسک، مالیگاؤں، شولاپور، ناندیڑ ، پربھنی،لاتور، امراوتی، اکولہ ،چندرپور اورناگپور کارپوریشنوں کے چناؤ آئندہ سال ہونگے
ممبئی :25اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ )ریاست مہاراشٹر میں میونسپل کارپوریشن کے چناؤ میں ایک وارڈ میں کثیررکنی ارکان کے بجائے اب ایک ہی رکن منتخب ہوں گے ۔ اس کے مطابق اب مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے 2022 میں ہونے والے عام انتخابات میں وارڈس ایک رکنی(سنگل وارڈ) ہوں گے ۔اسطرح کا حکمنامہ مہاراشٹر اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے آج 25اگست کو جاری کیا ہے ۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے آئندہ سال 2022 میں ریاست کی جن میونسپل کارپوریشنوں کی معیاد ختم ہورہی ہے وہاں کے میونسپل کمشنرس کو مکتوب روانہ کیا گیا ہے ۔سال 2022ءمیں مہاراشٹر کے برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن ،الہاس نگر ‘بھیونڈی۔ نظام پور ‘پنویل‘ میرا بھائندر‘پمپری۔ چنچوڑ‘ پونہ ‘ شولاپور‘ ناندیڑ واگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن ‘ناسک‘ مالیگاوں‘ پربھنی ‘لاتور ‘امراوتی ‘ اکولہ ‘چندرپور اورناگپور کی معیاد ختم ہورہی ہے جہاں پر آئندہ سال کارپوریشن کے عام انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
ریاستی حکومت نے مہاراشٹر ایکٹ نمبر 36 میں 31 دسمبر 2019ء کو ترمیم کرتے ہوئے فیصلہ لیا تھا کہ ریاست کے تمام میونسپل کارپوریشنوں میں کثیر رکنی وارڈ کے بجائے یک رکنی وارڈ سسٹم نافذ کیاجائے گا۔ اسی کے مطابق اب یک رکنی وارڈ ہوگا۔الیکشن کمیشن نے وارڈوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت بھی متعلقہ کمشنرس کو دی ہے۔ اس کے مطابق اب مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ سال 2022ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں اب سنگل وارڈ بنایاجائے گاجہاں سے صرف ایک ہی کارپوریٹر منتخب ہوگا ۔جبکہ سابقہ دور میں ایک زون سے چار نمائندے منتخب کئے جاتے تھے اور ووٹرس کوچار ووٹ دینا پڑتا تھا۔لیکن اب نئے ترمیم شدہ قانون کے مطابق ووٹر کو ایک ہی ووٹ دینا ہوگااور ایک وارڈ(زون) سے ایک ہی نمائندہ منتخب ہوگا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com