کابینہ میٹنگ کے دوران وزیر آبپاشی جینت پاٹل کی طبیعت بگڑی، بریج کینیڈی اسپتال میں داخل
ممبئی :28 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق این سی پی کے ریاستی صدر اور آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل کی کابینی اجلاس کے دوران طبیعت خراب ہوگئی۔ انہیں علاج کے لئے بریچ کینڈی اسپتال لایا گیا۔
میڈیا ذرائع سے موصول تفصیلات کے مطابق بدھ کو دوپہر میں مہاراشٹر کی کابینی میٹنگ چل رہی تھی اور اس دوران جینت پاٹل کو تکلیف ہونا شروع ہوگئی اور انہیں کابینہ کی میٹنگ کو درمیان میں چھوڑ کر اسپتال جانا پڑا ۔ انہیں بریج کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے ساتھ راجیش ٹوپے ، جیتندر آہواڑ ، ستیج پاٹل اور دیگر وزرا بھی اسپتال پہنچے ہیں۔اس وقت انکی کی حالت مستحکم ہے ۔ڈاکٹر جانچ کررہے ہیں کہ آیا اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ کیا ہے؟
خیال رہے کہ جینت پاٹل نے حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ مغربی مہاراشٹر کا دورہ کر کولہا پور کے سنگلی میں صورتحال کا معائنہ کیا تھا۔ انکے دورے میں اجیت پوار بھی موجود تھے ۔اور اس کے بعد انہوں نے وزیر اعلی سے ملاقات کی تھی اور انہیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔بریج کینڈی اسپتال میں جینت پاٹل کا بیٹا بھی ان کے ساتھ اسپتال میں موجود ہے۔ جینت پاٹل کی طبیعت ٹھیک ہے انہیں ڈاکٹروں نے اپنی نگہداشت میں رکھا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com