مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم کرنے کی تیاری ، وزیر صحت راجیش ٹوپے سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے رپورٹ طلب کی
ممبئی : 28 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بڑے پیمانے پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور اس اضافی تعداد سے ریاستی حکومت نے دیگر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا ۔ اب جبکہ کورونا کی دوسری لہر کم ہورہی ہے ایسے میں ریاست میں لاک ڈاون اور پابندیوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اس پس منظر میں جن اضلاع میں کورونا کے مریض کم ہیں۔ ممکن ہے کہ ان اضلاع میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔
ریاست کے بہت سے اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تو کچھ اضلاع میں مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ان اضلاع میں جہاں کورونا مریضوں کی شرح 1 فیصد سے بھی کم ہے ایسے اضلاع میں لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم ہونے کا امکان ہے۔ مہاراشٹر میں ایسے 14 اضلاع ہیں اور اس کی فہرست ریاستی محکمہ صحت نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو روانہ کردی ہے۔
کن اضلاع کو راحت ملے گی؟
ایسے اضلاع میں جہاں پر مسلسل تین ہفتوں تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 فیصد سے بھی کم ہے انہیں راحت ملے گی۔ وزارت صحت نے وزیر اعلی کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جانا چاہئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان اضلاع کی فہرست کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی اور اس کا اعلان کیا جائے گا۔
کن اضلاع کو راحت نہیں ملے گی؟
مغربی مہاراشٹر میں موسلادھار بارش ہونے کے سبب
یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ کورونا بحران بڑھ سکتا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں مغربی مہاراشٹر کے ستارا ، سانگلی اور کولہا پور اضلاع میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 18 سے 24 جولائی تک ،سانگلی میں کورونا کی شرح 9.1 فیصد تھی۔ ستارا میں 8.2 ، سندھو درگ 8 ، پونہ 7.4 ، کولہا پور 6.3 اور احمد نگر 6.2 ہے ۔
ممبئی میں کورونا مریضوں کی شرح 2.3 فیصد ہے
ممبئی میں کورونا کی شرح 2.3 فیصد ہے۔ اس کے نتیجے میں ممبئی میں لوکل ٹرین کی خدمات دوبارہ شروع ہوگئیں ۔لیکن ان علاقوں میں جہاں کورونا مریضوں کی نمو کی شرح جاری ہے ان کے متعلق غور و فکر جاری ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com