مفتی اسماعیل کو کام کرنا نہیں آتا پھر بھی بچوں کو منترالیہ لیکر گھومتے رہتے ‏ہیں:شیخ ‏رشید ‏


مفتی اسماعیل کو کام کرنا نہیں آتا پھر بھی بچوں کو منترالیہ لیکر گھومتے رہتے ہیں:شیخ رشید 


مفتی اسماعیل اپنی ناکامیوں کو چھپا کر شہریان کو اور زیادہ گمراہ نہیں کرسکتے،جھوٹ بولنا مفتی اسماعیل کی پرانی عادت ، ایم ایل اے خود ہیں اور کام میں رکاوٹ کا الزام ہم پر، چہ معنی دارد! 


مالیگاؤں :14 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل کو کام کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے یا پھر وہ کام کرنا ہی نہیں چاہتے ۔مقامیانا ایم ایل اے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ہم پر الزامات لگا رہے ہیں جو کہ انتہائی احمقانہ ہے ۔اسطرح کا اظہار سابق ایم ایل اے شیخ رشید نے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے سوال پوچھا کہ مفتی اسماعیل اپنی ناکامیوں کو چھپا کر شہریان کو کب تک گمراہ کریں گے ؟شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹ بولنا مفتی اسماعیل کی سرپرستی پرانی عادت بن گئی ہے ۔ آج شہر کے ایم ایل اے مفتی اسماعیل ہیں اور وہ کام نہیں کرسکتے تو ہم پر الزام لگا رہے ہیں یہ کہاں کیا عقلمندی ہیں؟ شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب حرکات ایم ایل اے کو زیب نہیں دیتی ۔آج تک اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے کسی بھی ایم ایل اے نے ایسا بیوقوفانہ بیان نہیں دیا ہے ۔اس بیان سے ہی مفتی اسماعیل کی ناکامی ظاہر ہوتی ہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ جب مہا وکاس اگھاڑی سرکار تشکیل دینے جارہی تھی تب مفتی اسماعیل نے شیو سینا سے ووٹنگ کے نام پر ٹوکن لے لیا اور ووٹ نہیں دی پھر بھی اسی سرکار سے وہ کام کی امیدیں لگا رہے ہیں جس سرکار کو انہوں نے ووٹ دینے کے نام پر دھوکے دیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ بھی تو بی جے پی کی سازش سرکار میں اپوزیشن میں رہتے ہوئے کروڑوں روپے کا فنڈ منظور کروایا جسے شہریان نے اپنی کھلی آنکھوں سے دیکھا ۔اور ہمارا کام زمین پر نظر آرہا ہے ۔شیخ رشید نے مفتی اسماعیل پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل اے کا مطلب کیا ہے یہ انہیں سمجھنا چاہیے مفتی اسماعیل کو 2009 سے 2014 تک عوام نے آزمایا تب بھی وہ ناکام رہے اور آج پھر اپنی ناکامیوں ہماری آڑ میں چھپا رہے ہیں ۔اسی طرح شیخ رشید نے کہا کہ مفتی اسماعیل جھوٹ بولنے میں اتنے ماہر ہیں کہ پہلے وہ خود بولتے ہیں کہ شہریان کو اڑان بریج کیا ضرورت ہے، پھر جب بریج بن رہا ہے تو بولنے لگے یہ میرا کام ہے اور پردے کے پیچھے سے بریج کا کام رکوانے کی کوشش کررہے تھے اور اب جب دوبارہ ہم نے کام شروع کروایا تو کہتے ہیں کہ مہرہ جدوجہد سے فلائے اوور بریج کا کام شروع ہوا ہے ۔اسی طرح مفتی اسماعیل نے یہ بھی جھوٹ بولا کہ سول ہسپتال کے پیچھے بننے والے اسپتال کیلئے ہم نے پانچ کروڑ روپے منظور کروایا اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ سرکار نے عورتوں کے اسپتال کیلئے 28 کروڑ روپے کا ٹینڈر نکلا ہے ۔کل ملا کر شیخ رشید نے انہیں ایک جھوٹ بولنے والے وادی شخص سے تعبیر کیا ۔مفتی اسماعیل نے سابق ایم ایل اے آصف شیخ اور سابق میئر شیخ رشید و موجودہ میئر طاہرہ شیخ کے کاموں کی انکوائری کا جو مطالبہ کیا ہے اسکا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ انکوائری سے وہ ڈرتے ہیں جو چور ہوتے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ دادا بھسے بھی تو آؤٹر میں کام کروا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کام کرنے والا ہو تو کام ہر حال میں ہوتا ہے ۔ابھی ہم نے ہارون انصاری اسپتال کیلئے ایک کروڑ 60 لاکھ روپے ضلع منصوبہ بندی کمیٹی سے منظور کروایا ۔جہاں آکسیجن پلانٹ، جنریٹر اور 68 آسامیوں کو ہر کیا جائے گااور مزید کام کررہے ہیں ۔اسی طرح میونسپل کارپوریشن میں بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی تقرری کیلئے بھی ہماری کوشش جاری ہیں ۔جنرل بورڈ میں تجویز لائی جارہی ہے کہ کارپوریشن کے دواخانوں میں ایکسرے مشین اور سٹی اسکین مشین لگانے کیلئے بھیا سرکار سے فنڈز لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کام زمین پر نظر آتے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ میرے سامنے تو نہال احمد بھی تھے لیکن انہوں نے کبھی ایسا نہیں لیا جیسا مفتی اسماعیل کہہ رہے ہیں ۔شہر جانتا ہے کہ آگرہ روڈ سمیت ہمارے دیگر کاموں میں رخنہ اندازی کرنے والا شہر کا ایم ایل اے ہی ہے ۔انہوں نے مفتی اسماعیل پر طنز کستے ہوئے کہا کہ مفتی اسماعیل کو کام کرنا نہیں آتا اور اوپر سے بچوں کو منترالیہ لیکر گھومتے رہتے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے