مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا سیل کی تشکیل، سیّد یاسمین صدر اور انصاری شاہینہ و ایڈووکیٹ سوچیتا سونونے ایگزیکٹو صدور نامزد
ریاستی صدر جینت پاٹل و شیخ آصف کی موجودگی میں این سی پی بھون ممبئی میں صوبائی مہیلا این سی پی صدر روپالی تائی کے ہاتھوں استقبال
ممبئی : 14 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط بنانے اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ خواتین کے مسائل اور حل کیلئے خواتین کو بھی سیاست میں اچھا مقام دیتے ہوئے انکی خدمات حاصل کرنے کے مقصد سے مقامی این سی پی صدر شیخ آصف نے ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی کی رہنمائی میں اپنی سرگرمیوں کو بڑھانا شروع کردیا ہے ۔آسی سلسلہ میں سابقہ دنوں این سی پی ایگزیکٹو صدر ،مائناریٹی سیل ،سیوا دل اور بیوپاری سیل کے عہدوں پر نوجوانوں کی نامزدگی عمل میں آئی ۔اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کیلئے لیدیز ونگ تشکیل دینے کا مرحلہ مکمل کیا گیا اور اس ضمن میں آج شام چھ بجے راشٹروادی کانگریس کے ریاستی صدر دفتر ممبئی میں این سی پی کے صدر و وزیر آب پاشی جینت پاٹل اور مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی موجودگی میں ریاستی مہیلا راشٹروادی کانگریس صدر روپالی تائی کے ہاتھوں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا صدر کے عہدہ پر یاسمین سید مشتاق کی نامزدگی عمل میں آئی ۔اسی طرح مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مہیلا ایگزیکٹو صدور کے طور پر انصاری شاہینہ محمد یاسین اور ایڈووکیٹ سوچیتا ایم سونونے کی نامزدگی عمل میں آئی ۔ان تینوں خواتین عہدیداران کا این سی پی بھون ممبئی میں روپالی تائی اور جینت پاٹل اور شیخ آصف کے ہاتھوں استقبال کیا گیا ۔اور انہیں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا ونگ کی ذمہ داری تفویض کی گئی ۔یہاں جینت پاٹل، روپالی تائی اور شیخ آصف نے نیک خواہشات و مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر شیخ آصف ۔سیوا دل صدر ریاض علیکم، سیوا دل کے ایگزیکٹو صدر انصاری شفیق احمد، غازی مظفر حسین، عادل پٹھان، حنان دیشمکھ وغیرہ حاضر تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com