پوار واڑی بریج کے پاس بکروں کی گاڑی لوٹنے اور فائرنگ معاملہ میں چھ افراد گرفتار،15 جولائی تک پولس تحویل
پانچ کا تعلق مالیگاؤں سے اور ایک ملزم دھولیہ سے گرفتار
مالیگاؤں : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 8 جولائی کو پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں بکروں سے بھری مال بردار گاڑی کو دن دہاڑے لوٹنے کی کوشش کرنے اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا ۔اس ضمن میں پولس نے نامعلوم افراد کے خلاف ضابطہ کے تحت مقدمہ درج کیا اور تحقیقات تیز کردی تھی ۔اسی درمیان ایک طرف پولس تحقیقات تیزی سے جاری تھی کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے جاوید رزاق کھٹک کی دوران علاج موت ہوگئی ۔ جس پر پولس نے 302 کے تحت قتل کا مقددرج کرلیا ۔ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے اس معاملے میں نامعلوم ملزمان کی تلاش کے لئے مالیگاؤں اور قریبی اضلاع میں تفتیشی ٹیمیں روانہ کیں۔ نیز اس گناہ میں ملوث ملزمان کی خفیہ معلومات ملنے پر پولیس لس نے چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ان میں ہاشم پنجاری عرف پاپا درے گاؤں شیوار ، مالیگاؤں ، گوپال گیرس ساکن ساکری روڈ ، دھولیہ ، سید ابوذر ساکن نیا پورہ ، مالیگاؤں ، مقصود احمد عرف مسّے ساکن رحمن پورہ ، مالیگاؤں ، محمد ساجد عرف مرچی ، ساکن رضا پورہ مالیگاؤں، محمد اکرم عرف منتھن چوروا ساکن گولڈن نگر ، مالیگاؤں کو تحویل میں لیا گیا ۔اسطرح کی اطلاع ناسک ضلع ایس پی سچن پاٹل کی رہنمائی میں مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی کی نگرانی میں کی گئی پولس کارروائی کی تفصیلات پریس نوٹ میں دی گئی ۔پولس تفتیش میں ملزمین نے گناہ کا اعتراف کرلیا ہے ۔ ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک استعمال شدہ موٹرسائیکل ملی ہے اور اس جرم میں استعمال ہونے والی اسلحہ (بندوق) کو ندی میں پھینک دیا گیا تھا اور موقع سے آتشیں اسلحہ (بندوق) کے ٹکڑے قبضے میں لے لئے گئے تھے۔ مذکورہ معاملے میں ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مزید تفتیش پووارواڑی پولس اسٹیشن کے انسپکٹر وسنت بھوئے کی ٹیم کر رہی ہے۔ ناسک رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ سچن پاٹل کی رہنمائی اور ہدایات کے مطابق ، پوارواڑی پولس انسپکٹر وسنت بھوئی ، سچن دھرنکر ، بھرت گانگورڈے ، ونایک جگتاپ ، نو ناتھ شیلار ، سچن بھامرے ، امباس ڈمسے ، راکیش جادھو نے ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔خیال رہے کہ اس ضمن میں 38 سالہ علیم سلیم کھاٹک ساکن شندورنی کھٹوڑا گلی تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی تھی کہ 8 جولائی 2021 کو 3 بجکر 45 منٹ پر ممبئی آگرہ روڈ پر رضوان پارک سے جنتا سائزنگ کے درمیان پک اپ گاڑی MH 48 AG 8761 پر بکریاں بھر کر کلیان کی سمت جارہے تھے کہ اسی دوران ایچ ایف ڈیلکس موٹر سائیکل پر سوار 30 سے 35 سال کی عمر کے تین نامعلوم افراد پک اپ گاڑی کے پاس آئے اور دروازے سے لگ کر گاڑی چلاتے ہوئے بندوق دکھایا اور کہا کہ گاڑی روکو ،گاڑی روکو نہیں، رکے تو گولی مار دینگے ایسی دھمکی دی اور اسی درمیان ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس کے بعد ملزمین کے بیچ میں بیٹھے شخص نے چھوٹی بندوق سے فائرنگ کرتے ہوئے زخمی گواہ کو جان سے مارنے کی کوشش کی ۔اس فائرنگ میں گواہ جاوید رزاق کھاٹک 42 سال ساکن جلگاؤں کی پیشانی پر گولی لگی تھی ۔زخمی جاوید رزاق کو مالیگاؤں شہر کے ناوکار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جہاں حالت نازک ہونے کی بنا پر ناسک سول اسپتال میں ریفر کیا گیا تھا ۔اس معاملے میں پوارواڑی پولس نے علیم کھاٹک کی فریاد پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 104/021 قلم 307 ، 504 ، 506 ، آرم ایکٹ 3/25 و 5/27 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔اس معاملے میں فنگر پرنٹس اکسپرٹ و ڈاگ اسکواڈ کے اے پی آئے بی این کامبلے ، فارینسک انچارج شریمتی بینگولیکر نے موقع واردات کا معائنہ کیا تھا ۔مزید تحقیقات پی آئے وی ایل بھوئی کررہے تھے ۔ان سبھوں کو 15 جولائی تک پولس تحویل ملی ہے ان نوجوانوں کی ایڈوکیٹ خلیل انصاری نے کورٹ میں پیروی کی اور کورٹ کو بتایا کہ ان کے موکلین کو شبہ کی بنیاد پر پولس نے اپنی گرفت میں لیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com