وائرل ویڈیو گاندھی کپڑا مارکیٹ کا نہیں ، مالیگاؤں کو بدنام کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے :آصف شیخ
ہندو مسلم یکجہتی کو ٹھیس پہنچانے کی مذمت، گاندھی کپڑا مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ آصف شیخ کی ایڈیشنل ایس پی سے ملاقات و مطالبہ
مالیگاؤں :17 جولائی (پریس ریلیز) جئے مہاراشٹر نیوز چینل نے جس طرح مالیگاؤں میں گاندھی کپڑا مارکیٹ کو بدنام کرکے شہر میں فساد برپا کرنے کی کوشش کی ہے اور اس غلط خبر کو مالیگاؤں شہر کے نام سے منسوب کر وائرل کرنے والے شخص اور نیوز رپورٹر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے مالیگاؤں ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے کیا ہے اور کہا کہ گزشتہ دو دن سے جئے مہاراشٹر نیوز چینل پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے اور خاطی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔این سی پی لیڈر شیخ آصف نے کہا کہ ویڈیو میں دکھائے جانے والی گندی حرکات کی ہم خود مذمت کرتے ہیں چاہے جہاں کہیں کا واقعہ ہو لیکن یہ واقعہ گاندھی مارکیٹ مالیگاؤں شہر کا نہیں ہے ۔اسے مالیگاؤں کی گاندھی کپڑا مارکیٹ سے جوڑ کر ہندو مسلم سماج میں دوریاں پیدا کی جارہی ہیں ۔ شیخ آصف نے کہا کہ ہندو مسلم دونوں برادری مالیگاؤں شہر میں ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی ، محبت اور تعاون کے ساتھ زندگی بسر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو نیوز کے وائرل ہونے کے خلاف ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔آصف شیخ نے گاندھی کپڑا مارکیٹ کے تاجروں کے ساتھ ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واقعات کی تحقیقات کریں اور خاطی افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور مذکورہ نیوز چینل جئے مہاراشٹر اور اسکے رپورٹر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔اس موقع پر آصف شیخ رشید کے علاہ این سی پی یوتھ ونگ کے ریاستی سیکرٹری دنیش ٹھاکرے وغیرہ موجود تھے ۔دوسری جانب جئے مہاراشٹر نیوز چینل نے پولس کے حوالے سے خبر نشر کی ہے کہ یہ ویڈیو مالیگاؤں شہر کا نہیں ہے بلکہ کسی دوسری ریاست کا ہے ۔اس معاملے میں پولس میں گناہ بھی درج کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com