امن و امان کی برقراری کیلئے 6 افراد کو تڑی پار کرنے کی تجویز روانہ ، ساڑھے 5 سو سے زائد افراد پر ضابطہ کے تحت کاروائی
عیدالضحی کے پیش نظر شہر کی تمام عید گاہوں پر پولس کے معقول انتظامات بندوبست
جرائم پیشہ افراد و غنڈہ عناصر کے خلاف شکایات کرنے کیلئے ہیلپ لائن نمبر جاری
مالیگاؤں : 16 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) جاری ہفتہ بروز بدھ کو مسلمانوں کا دوسرا سے بڑا تہوار عید الضحی کا انعقاد ہوگا ۔اس موقع پر قانونی کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے تہوار کے پر امن انعقاد کو لیکر محکمہ پولس کی جانب سے تیاریاں کی جارہی ہے ، آج 16 جولائی بروز جمعہ کو شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی نے اس ضمن میں ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کرتے ہوئے سب سے پہلے شہریان کو بقر عید کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ شہریان نماز عید الضحی کی ادائیگی اپنے اپنے گھروں پر ہی کریں ، کوئی بھی شخص عید گاہ کی سمت جانے کی کوشش نہ کریں ، شہر کے سبھی عید گاہوں و اہم علاقوں میں پولیس کا معقول بندوبست رہے گا ، وہیں شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے ایگل 110 کے تحت 24 افراد پر کاروائی کی گئی ہے ، وہیں 6 جرائم پیشہ افراد کو شہر بدر (تڑی پار) کرنے کیلئے تجویز روانہ کی گئی ہے ، تقریبا ساڑھے 5 سو افراد کے خلاف قلم 107 کے تحت کاروائی کی گئی ہے ، اسی طرح شہر میں کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ، جو بھی شخص امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کریگا ، جرائم پیشہ شخص یا غنڈہ عوام کو دھمکاتا ہے ، زمین پلاٹ کے معاملے میں غنڈہ گردی کرتا ہے تو ایسے افراد پر سخت کارروائی کی جائے گی ، وہیں عوام کو ایسے جرائم پیشہ افراد یا غنڈوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ایسے افراد کے خلاف کوئی شہری شکایت کرنا چاہتا ہے تو وہ ڈائریکٹ ایڈیشنل ایس پی آفس یا ڈی واے ایس پی آفس میں صبح 11 بجے سے 2 بجے اور دوپہر 3 بجے سے 5 بجے کے درمیان آکر اپنی فریاد دے سکتا ہے ، اگر کوئی شخص کسی وجہ سے آفس نہیں آسکتا ہے تو وہ ہمارے اس نمبر 8010735413 پر رابطہ کر اپنی فریاد دے سکتا ہے ، ہم فریاد ملنے کے بعد ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com