ایس ایس سی رزلٹ کی ویب سائٹ دوبارہ بحال ، طلباء اپنا رزلٹ آسانی سے دیکھ سکتے ہیں، تکنیکی خرابی کی جانچ و کارروائی کا عندیہ، وزیر تعلیم کی طلباء سے معذرت خواہی
ممبئی :17 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ ایس ایس سی کے نتائج 16 جولائی بروز جمعہ کو جاری کیا گیا ۔دوپہر ایک بجے سے ریاست کے 16 لاکھ طالبان علم اور انکے سرپرست حضرات ویب سائٹ پر اپنے رزلٹ تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہیں لیکن رزلٹ کی لنک اوپن نہیں ہوسکی ۔جس سے طلباء کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑا ۔ جمعہ کو نمائندہ بیباک کو بھی بیشمار فون کال موصول ہوئے اور واٹس ایپ پر ویب سائٹ کریش ہونے کی اطلاع دی گئی اس ضمن میں وزیر تعلیم کو ٹویٹ کرنے شکایت دی گئی لیکن موصوف نے بروقت کوئی جواب نہیں دیا ۔لیکن آج انہوں نے ریاست کے لاکھوں طلباء اور والدین سے معذرت خواہی کا اظہار کیا اور کہا کہ تکنیکی خرابی کس طرح پیش آئی اور کون اسکا ذمہ دار ہے اسکا پتہ لگا کر ضروری کارروائی کی جائے گی ۔ورشا گائیکواڑ نے کہا کہ تکنیکی خرابی دور کر ویب سائٹ دوبارہ بحال کردی گئی ہیں طلباء اپنا رزلٹ درج ذیل لنک پر کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں ۔
http://result.mh-ssc.ac.in
http://www.mahahsscboard.in
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com