ناسک سول سرجن کی ہدایات پر سول اسپتال انتظامیہ کا خلاصہ ، شیخ آصف کو مکتوب ‏

ناسک سول سرجن کی ہدایات پر سول اسپتال انتظامیہ کا خلاصہ ، شیخ آصف کو مکتوب


زچگی کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں، غلطی سدھارنے کیلئے مزید 8 روز کا وقت ورنہ سخت احتجاج


مالیگاؤں : 6 جون (پریس ریلیز)  سول اسپتال مالیگاؤں میں سہولیات کی فراہمی اور زچگی کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ دہرا سلوک برتنے اور انہیں دھولیہ سول اسپتال منتقل کرنے کی شکایات  اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کا مکتوب سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے پیش کرتے ہوئے سول اسپتال انتظامیہ سے تشفی بخش خلاصہ طلب کیا گیا تھا ۔اسی طرح اس مکتوب کی ایک کاپی ناسک سول سرجن کو روانہ کی گئی تھی جس پر ناسک سول سرجن نے مالیگاؤں جنرل اسپتال انتظامیہ کو سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جلد از میٹنگ کا انعقاد کریں اور عورتوں کےامراض کے ماہر ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دیں ۔شیخ آصف کے ذریعے کی گئی شکایت کے بعد  ناسک سول سرجن نے  جنرل اسپتال میں بھی ماہر امراض نسواں کو مناسب ہدایات دی ہیں۔ سول سرجن اور جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے شیخ آصف کو ایک مکتوب پیش کرتے ہیں خلاصہ کیا ہے کہ جنرل اسپتال میں کووڈ (ڈی سی ایچ) کا وارڈ  جاری ہیں۔ اس لئے محکمہ امراض نسواں کے لئے آئی سی یو وی سرجن کی کمی ہیں۔ تاہم ہم جلد از اس کمی کو پورا کیا جائے گا ۔اس لئے آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ 9 جولائی کو ہونے والا اپنا احتجاج ملتوی کریں اور پہلے کی طرح جنرل اسپتال کے ساتھ  تعاون کریں۔ اسطرح کا ایک خلاصہ وار مکتوب ناسک سول سرجن اور جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بھی شیخ آصف کے نام جاری کیا ہے۔اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی مذکورہ شکایت کو ختم کرتے ہوئے زچگی کیلئے آنے والی خواتین کو راحت پہنچائی جائے گی ۔اس پر شیخ آصف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہر حال میں قائم رہیگا ۔کسی بھی صورت میں دھولیہ ٹرانسفر کرنے کے معاملے پر روک لگائی جائے ۔ہمیں یہ ہرگز برداشت نہیں ہوگا کہ ہمارے شہر کی زچگی والی خواتین کو دھولیہ شفٹ کیا جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم جنرل اسپتال اور ناسک سول سرجن کو آخری انتباہ دیتے ہوئے مزید 8 روز کی سہولت مہیا کررہے ہیں اگر ان 8 روز میں یہاں درکار طبی سہولیات کا نظم نہیں کیا گیا اور زچگی والی خواتین کو دھولیہ منتقل کرنے سے باز نہیں رہا گیا تو 19 جولائی کے بعد دھرنا اندولن ہر حال میں کیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے