مہاراشٹر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی رکنیت سے ساجد انصاری سرفراز ‏

مہاراشٹر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی رکنیت سے ساجد انصاری سرفراز 


 پہلی بار 1977 کے بعد شہر مالیگاؤں کو ملی نمائندگی، مبارکباد و نیک خواہشات کا سلسلہ دراز 


مالیگاؤں : 6 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا قیام 1977 میں عمل میں آیا تب سے لیکر آج تک مالیگاؤں شہر جوکہ شوٹنگ بال کا دلدادہ رہا کو حاشیہ پر رکھا گیا لیکن اب الحمدللہ جہد مسلسل اور بار بار کی کوششیں بارآور ہوئی اور مالیگاؤں شہر کو مہاراشٹر شوٹنگ بال اسو سی ایشن میں نمائندگی کا شرف حاصل ہوا ۔شہر عزیز سے انصاری ساجد احمد کو ریاستی سطح پر نمائندگی کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔

حاصل تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ناندگاؤں میں ریاستی سطح پر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی میٹنگ کاانعقاد تومر سر(سکریٹری آل انڈیا شوٹنگ بال ایسوسی ایشن) کی صدارت میں کیا۔ جس میں مہاراشٹر اور ودربھ کے تمام اضلاع کے شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے ذمہ داران موجود تھے۔ ان تمام کی موجودگی میں ریاستی سطح پر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی نئی باڈی کا قیام عمل میں آیا ۔خیال رہے کہ سب سے پہلے1977 میں مہاراشٹر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا تھا جب سے آج تک مالیگاؤں شہر سے اس باڈی میں ممبر شپ کیلئے کوشش کی جاری تھی۔ الله رب العزت کا احسان ہے کہ اس مرتبہ شہر مالیگاؤں کو نمائندگی دی گئی۔ اس موقع پر ہم الله کا شکر ادا کرنے کے بعد منوہر سالوی صاحب، ناندریکر نکم سر کے مشکور ہیں۔ جن کی کوششوں سے ہمارے شہر مالیگاؤں کو نمائندگی ملی۔ مالیگاؤں شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے ساجد انصاری صاحب کو مہاراشٹر شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کی ممبر شپ ملنے پر مالیگاؤں شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور اقبال اسپورٹس کی جانب سےدلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور امید ہے کہ اپنی خدمات بہتر ڈھنگ سے انجام دیں گے۔ اس موقع پر مالیگاؤں شوٹنگ بال ایسوسی ایشن، اقبال اسپورٹس، نوجوانان قلعہ، ادارہ ہفت روزہ بیباک و شہریان مالیگاؤں نے نیک خواہشات و مبارک باد پیش کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے