صاف صفائی نہ ہونے پر متحدہ محاذ کے کارپوریٹروں کی کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی ‏

صاف صفائی نہ ہونے پر متحدہ محاذ کے کارپوریٹروں کی کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف شدید ناراضگی 


محمد مستقیم ڈگنیٹی کی قیادت میں صفائی محکمہ کے آفیسران کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگ


مالیگاؤں :6 جون( پریس ریلیز) آج شام پانچ بجے تک اگر دگ وجئے کمپنی کے خلاف جرمانہ عائد کرتے ہوئے کاروائی نہیں کی گئی تو سخت تحریکی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔اپوزیشن کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر کمپنی نے کل سے پربھاگ نمبر 2 اور پربھاگ نمبر 3 علاقوں میں صفائی کی شروعات نہیں کی تو دگ وجئے کمپنی کو بلیک لسٹ کیا جائے۔راؤنڈ ٹیبل میٹنگ میں جوابی کاغذات اور دگ وجئے کمپنی کے خلاف جرمانے کی نوٹس تیار کرنے کے لئے شام پانچ بجے تک وقت دیا گیا اور میٹنگ ملتوی کی گئی ہے ۔اسطرح کا واضح اشارہ آج کی اس ہنگامی میٹنگ میں متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کے تمام کارپوریٹروں نے شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ اپنے علاقوں میں گٹروں کی صفائی نہ ہونے اور گندگی کے خلاف جم کر ہنگامہ آرائی کی اور اسے سیاست سے تعبیر کیا ۔ آخر پربھاگ نمبر 2 اور 3 کا ہی ٹھیکہ کیوں دیا گیا؟ آگے کی تمام تفسیلی رپوٹ جلد ہی الکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے آپ تک پہچ جائے گی۔آج کی اس میٹنگ کی قیادت متحدہ محاذ گٹھ بندھن اگھاڑی کے رابطہ کار محمد مستقیم ڈگنیٹی نے کی کارپوریٹر عبدالباقی راشن والا, کارپوریٹر منصور شبیر احمد, کارپوریٹر ساجد عبدالرشید, کارپوریٹر تنویر ذوالفقار, معاون کارپوریٹر راشد ایوب, کارپوریٹر محمد رمضان رمضو, کارپوریٹر سعدیہ حاجی لئیق احمد, معاوین کارپوریٹر مزمل بفاتی, معاون کارپوریٹر سیلم گیرج والا, معاون کارپوریٹر عبدالرشید بیڑی والے ، محمد سلیم گڑبڑ , ہارون ماسٹر, شیخ انیس مستری, ابواللیث انصاری ، سید لطیف، محمد وائرمین , مجاہد پاپا، شاہد بھائی، آفتاب عالم, عبدالرحمن مالدہ سمیت کئی سرکردہ افراد موجود رہے۔اسطرح کی پریس ریلیز شیخ انیــــــس مستری ترجمان جنتادل سیکولر شہر مالیگاؤں نے بغرض اشاعت جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے