تین دن بلا ناغہ پانی سپلائی نہ کرنے پر واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ میونسپل کارپوریشن کی شہریان سے معذرت ، تکنیکی خرابی کا بتایا عذر

تین دن بلا ناغہ پانی سپلائی نہ کرنے پر واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ میونسپل کارپوریشن کی شہریان سے معذرت ، تکنیکی خرابی کا بتایا عذر



مالیگاؤں : 24 جولائی (پریس نوٹ) تمام شہریوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے کہ مسلمانوں کے دوسرے بڑے تہوار عید قرباں کے موقع پر 21 جولائی سے 23 جولائی تک تین دن شہر میں پانی کی فراہمی کے متعلق اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ خبر شائع ہوئی۔ لیکن مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعہ  45 منٹ کے لئے 575  زون سے شہریان کو پانی فراہم کیا جاتا ہے  جس کو مکمل ہونے میں 48 گھنٹے لگتے ہیں۔  محکمہ واٹر سپلائی کی ضروری کوششوں کے باوجود تکنیکی وجوہات کی بنا پر تین دن تک ہر روز پانی کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی۔  لہذا محکمہ واٹر سپلائی شہریان سے دلی معذرت خواہ ہے۔اسطرح کی پریس نوٹ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ واٹر سپلائی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں ۔کارپوریشن انتظامیہ نے شہریان سے تعاون کی گزارش کی ہے ۔دوسری جانب اس معاملے میں برسر اقتدار نے واٹر سپلائی محکمہ کی ناقص منصوبہ بندی پر رسی ٹائڈ کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں عوام نے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ کی لاپرواہی پر جم کر لعن طعن کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے