پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود کو دو حصوں میں تقسیم کر نئے پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا ‏جائے ‏

آصف شیخ اور وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل(فائل فوٹو ) 


پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود کو دو حصوں میں تقسیم کر نئے پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے


مدنی نگر پاور ہاؤس اور درے گاؤں دیوی کا ملہ میں نئے پولس اسٹیشن کا قیام کرنے ممبئی میں وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ


مالیگاؤں :28 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں میں پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود کو دو حصوں میں تقسیم کر نئے پولس اسٹیشن بنائے جائیں ۔ اسطرح کی گذارش سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے  این سی پی کے صدر دفتر ممبئی میں ریاستی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے کیا ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں میں واقع پوار واڑی پولس اسٹیشن کئی سالوں سے ایک بڑے حصے پر کام کر رہا ہے۔ پولس اسٹیشن کی حدود وسیع علاقہ میں ہونے سے پچھلے کئی سالوں سے اس علاقے میں جرائم بڑھ رہے ہیں۔ لہذا اس علاقے میں عام شہریوں کی حفاظت اور جرائم پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ کو مثبت قدم اٹھایا جانا چاہئے۔ اس لئے پوارواڑی پولس اسٹیشن کی حدود کو تقسیم کیا جانا ضروری ہے ۔این سی پی لیڈر شیخ آصف نے مکتوب پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود کو تقسیم کرتے ہوئے ایک پولس اسٹیشن مدنی نگر پاور ہاؤس کے قریب بنایا جائے اور دوسرا پولس اسٹیشن جونا آگرہ روڈ دیوی کا ملہ علاقے میں بنایا جائے کیونکہ اس علاقے میں بھی بڑی آبادی ہے۔ یہاں بھی جرائم بڑھ گئے ہیں۔ اس لئے پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے نئے پولس اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے