خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ لگانے کے الزام میں سینئر ایم ڈی ڈاکٹر گرفتار
پونہ : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارتی یونیورسٹی کے احاطہ میں واقع ٹرینی ڈاکٹر کے کمرے میں خفیہ کیمرے لگانے کے الزام میں پولس نے شہر کے ایک سینئر ایم ڈی ڈاکٹر کو گرفتار کیا ہے۔ خبر کے منظر عام پر آنے سے طبی میدان میں ہلچل مچی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھ جولائی کو یہ واقعہ پیش آیا ۔ یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ ایمیزون سے پوشیدہ کیمرے والے بلب منگوا کر باتھ روم میں نصب کئے گئے تھے ۔گرفتار ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر سجت ابا جی راؤ جگتاپ (عمر 42) کے نام سے ہوئی ہے۔ متاثرہ 32 سالہ خاتون ڈاکٹر نے بھارتی یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں ملزم ڈاکٹر کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔جس پر ملزم ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولس کے مطابق سوجیت جگتپ ایم ڈی ہیں۔
ہیرا باغ میں اس کا ایک بہت بڑا اسپتال ہے۔ ملزم ڈاکٹر بھارتی یونیورسٹی کے احاطے میں واقع ایک اسپتال میں لیکچر بھی دیتے ہیں ۔ ادھر فریادی ایک اسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر ہیں۔
اسی علاقے میں فریادی لیڈی ڈاکٹر اپنی سہیلی کے ساتھ رہتی ہے۔ معمول کے مطابق کام کرنے کے بعد شام کے قریب ساڑھے سات بجے اپنے کمرے میں لوٹی۔تروتازہ ہونے کے لئے باتھ روم جانے کے بعد لائٹ آن کرنے ہی جارہی تھی کہ اسے بلب کی بناوٹ ہر شک ہوا اس نے بلب نہیں جلایا۔اور اس نے فوراً ایک الیکٹریشن کو بلایا اور اسے بلب دکھایا۔الیکٹریشین کا کہنا تھا کہ اس میں ایک خفیہ کیمرا فٹ ہے ۔ جس کے بعد اس نے پولس میں شکایت درج کروائی گئی ۔ اس معاملے کی تحقیقات بھارتی یونیورسٹی پولس اسٹیشن کی پولس انسپکٹر سنگیتا یادو کررہے ہیں ۔
گذشتہ 4 روز سے پولیس علاقے میں سی سی ٹی وی پر ملزمان کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی گارڈز اور فریادی سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔
اس دوران ڈاکٹر جگتاپ کو پوچھ گچھ کے لئے بلائے جانے کے بعد اس نے اس جرم کا اعتراف کیا۔پولس نے انہیں ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج اسے گرفتار کرلیا۔جسے کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے دو دن کی پولس تحویل میں روانہ کیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com