حکومت مہاراشٹر لوکل باڈیز اور سرکاری محکموں میں بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو مستقل ملازمت فراہم کرے :شیخ آصف ‏

حکومت مہاراشٹر لوکل باڈیز اور سرکاری محکموں میں بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو مستقل ملازمت فراہم کرے :شیخ آصف


آصف شیخ کے مطالبہ پر وزیر صحت ٹوپے کا مثبت تیقن ، پرستاؤ تیار کر محکمہ صحت عامہ حکومت مہاراشٹر کو روانہ کرنے میونسپل کمشنر کو حکم


ممبئی میں وزیر صحت راجیش ٹوپے سے بی یو ایم ایس ڈاکٹرس کے وفد کی ملاقات


ممبئی : 13 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاﺅں میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت عامہ میں بی یو ایم ایس ڈاکٹرس  گزشتہ سال 2008-2007 سے اعزازی طور پر کام کررہے ہیں ۔ان بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی مستقل طور پر تقرری کی جانی چاہئے ۔میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں کے ریکارڈ کے مطابق بی یو ایم ایس ڈاکٹر بطور میڈیکل آفیسرز بھی کام کررہے ہیں ۔ اسی طرح حالیہ کورونا وبائی امراض میں مالیگاؤں کے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی جدوجہد سے مالیگاؤں پیٹرن  بہت مشہور ہوچکا ہے کیوں کہ یہاں زیاد سے زیادہ بی یو ایم ایس ڈاکٹر ہیں اور میڈیکل آفیسرز کے طور پر میونسپل کارپوریشن میں اپنی خدمات انجام رہے ہیں جنہوں نے ایسی مشکل صورتحال میں  انسانیت کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہیں۔اس لئے ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے مطالباتی مکتوب کے ساتھ جوڑی گئی بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی فہرست  کے مطابق بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو سرکاری ملازمت میں شامل کیا جائے اور انہیں مستقل طور پر میڈیکل آفیسرز کے طور پر قائم کیا جائے ۔اسطرح کا تفصیلی مطالبہ آج ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے این سی پی لیڈر شیخ آصف نے کیا ۔موصوف کی قیادت میں مالیگاؤں کے بی یو ایم ایس ڈاکٹرس کے وفد کی وزیر صحت سے ملاقات و تفصیلی گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر شیخ آصف نے وزیر صحت سے کہا کہ سرکار اور مقامی بلدیاتی ادارے ہنگامی حالات یا وقتاً فوقتاً بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی خدمات استعمال کی جاتی ہیں ۔انہیں مان دھن پر ملازمت دی جاتی ہیں اور انکی خدمات بھی حاصل کرلی جاتی ہیں لیکن جب مستقل طور ملازمت کا ذکر کیا جاتا ہے تو  قانونی مشکلات کا عذر بتا کر انکار کردیا جاتا ہے ۔اس لئے ایسا کوئی متبادل تلاش کیا جائے جس سے مستقل (پرمننٹ) طور پر مالیگاؤں شہر کے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو سرکاری محکموں میں ملازمت کا موقع حاصل ہوسکے ۔تفصیلات کے مطابق آصف شیخ کے مطالباتی مکتوب کی روشنی میں راجیش ٹوپے نے میونسپل کمشنر مالیگاؤں کے نام ایک پیغام جاری کیا اور کہا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن جلد از جلد ایک پرستاؤ محکمہ صحت عامہ حکومت مہاراشٹر کو روانہ کریں ۔ اس سلسلے میں شیخ آصف نے بتایا کہ مالیگاؤں سے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کی مستقل طور تقرری کیلئے ہم جدوجہد کررہے ہیں اور انشاءاللہ ہم اس مشن میں کامیابی حاصل کریں گے ۔جو مہاراشٹر بھر کیلئے مشعل راہ ثابت ہوگا ۔مالیگاؤں سے اٹھنے والی نیک پہل سے پورے مہاراشٹر کے ڈاکٹروں کو فائدہ حاصل ہوگا ۔شیخ آصف نے کہا کہ بہت جلد ہم اس سلسلے میں مہاراشٹر کے دیگر شہروں کے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں کو ساتھ لیکر کاغذی کارروائی تیز کریں گے ۔اس وفد میں شیخ آصف کے ساتھ مالیگاؤں شہر کے بی یو ایم ایس ڈاکٹروں میں لیڈیز اور جینٹس ڈاکٹروں کی نمائندہ جماعت نے شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے