بندوق کی نوک پر خلیل احمد کو اغوا کر جان سے مارنے کی دھمکی ، المعروف "ربانی دادا" سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج ‏

بندوق کی نوک پر خلیل احمد کو اغوا کر جان سے مارنے کی دھمکی ، المعروف "ربانی دادا" سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج 


مالیگاؤں: 5 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق خلیل احمد عبدالرزاق 39 سال پیشہ فیٹر ساکن مالدا شیوار قسمت کالونی مالیگاؤں نے 4 جولائی 2021 کو رات 10 بجکر 37 منٹ پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں سنسنی خیز فریاد درج کروائی کے 2 جولائی رات 10 بجے کے درمیان ملزم ربانی دادا (پورا نام پتہ نہیں ) نے غیر قانونی طریقے سے اپنے ساتھیوں کو جمع کر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فریادی کو ہلال چوک سے جبرا موٹر سائیکل پر بیٹھا کر مدنی گارڈن میں لے جا کر مارپیٹ کرتے ہوئے پیٹ پر بندوق لگا کر کہا ٹھوکو کیا ٹھوکو کیا ، ایسی دھمکی دی ، وہیں فریادی کی بہن کو 10 سے 15 افراد کے ساتھ فریادی کو چھڑانے  کے لئے موقع واردات پر پہونچے تب ملزم نے بندوق کا ڈر دکھا کر کہا کے کوئی بھی میرے بیچ میں آیا تو گولی چلا کر جان سے مار دونگا۔ ایسی دھمکی دیتے ہوئے انھیں وہاں سے بھاگنے پر مجبور کیا ۔اس معاملے میں آزاد نگر پولس نے خلیل احمد کی فریاد پر ملزم ربانی دادا اور اسکے 4 نامعلوم ساتھیوں کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 61/021 قلم 365 ، 143 ، 147 ، 148 ، 149 ، 323 ، 120 (B) ، 504 ، 506 و 4/25 ( اغواہ ، فساد برپا کرنا و آرم ایکٹ )  کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے واگھ مارے کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے