اقلیتی امور و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر نواب ملک سے مختلف مسائل پر ممبئی میں آصف شیخ کی خوشگوار ماحول میں سیر حاصل ‏گفتگو ‏

اقلیتی امور و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر نواب ملک سے مختلف مسائل پر ممبئی میں آصف شیخ کی خوشگوار ماحول میں سیر حاصل گفتگو


مسلم طلباء کیلئے پولس بھرتی کی ٹریننگ سینٹر کا نظم مالیگاؤں میں کیا جائے ، پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی ادائیگی پر مثبت فیصلہ لیا جائے

مالیگاؤں : 26 جولائی (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے اقلیتی امور و ٹیکنیکل ایجوکیشن کے وزیر نواب ملک سے ممبئی میں مالیگاؤں کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی ۔اس ضمن میں موصول تفصیلات کے مطابق  پولس بھرتی کیلئے اقلیتوں کو دی جانے والی پولس ٹریننگ کو مالیگاؤں شہر میں ہی مکمل کرنے کیلئے بھی سینٹر جاری کیا جائے تاکہ مالیگاؤں کے اقلیتی طلباء پولس ٹریننگ بآسانی کرسکیں اور انہیں پولس انتظامیہ میں شامل ہونے کا موقع مل سکے ۔اسطرح کی اطلاع ممبئی سے مقامی این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے نمائندہ کو دی اور بتایا کہ اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک سے مالیگاؤں شہر کے مختلف مسائل اور حل کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی وہیں مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں اقلیتوں ہو دی جانے والی پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی ادائیگی اور اس سلسلے میں آنے والی  سرکاری رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے جلد از جلد اقلیتی طلباء کو فائدہ پہنچانے کے متعلق بھی خوشگوار ماحول میں بات چیت کی گئی ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر میں ہی منظور اقلیتی آئے ٹی آئے کالج کی تعمیر کیلئے درکار ضروری کارروائی کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وہیں مالیگاؤں شہر میں تعمیر ہوئے اردو گھر کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر شیخ آصف کے ہمراہ مالیگاؤں سے رفیق شیخ بشارت بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے