حادثات کی روک تھام کیلئے منصوبہ بندی کی جائے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا و ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے این سی پی اقلیتی سیل کے صدر ندیم انصاری کی ملاقات و مطالبہ

حادثات کی روک تھام کیلئے منصوبہ بندی کی جائے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا و ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے این سی پی اقلیتی سیل کے صدر ندیم انصاری کی ملاقات و مطالبہ

 مالیگاؤں : 26 جولائی (پریس ریلیز) حادثات کی روک تھام کرنے کیلئے مالیگاؤں شہر سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے پر بریکر، لائٹ ،رمبل اور سروس روڈ کی تعمیر کرنے کا مطالبہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی سرپرستی و ایماء پر اقلیتی سیل کے شہری صدر ندیم پھنی والا کی قیادت میں ایک وفد نے آج ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے دلیپ آر پاٹل سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ندیم انصاری نے مکتوب پیش کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں سے گزرنے والی ممبئی ۔آگرہ نیشنل ہائی نمبر 3 پر حادثات کی روک تھام کیلئے منصوبہ بندی کی جائے ۔اب تک جتنے حادثات ہوئے ہیں اسکی تفصیلات جمع کر مرکزی حکومت کے محکمہ ہائی وے اتھارٹی تک پیش کیا جائے اور ضروری اقدامات کرتے ہوئے عوام کی حفظان صحت کو یقینی بنایا جائے ۔اس مطالبہ پر ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے و نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا ناسک کے ایگزیکٹو دلیپ آر پاٹل نے مالیگاؤں پولس انتظامیہ سے حادثات کہا مکمل تفصیلات طلب کرنے کے کیلئے فوری طور فون کر احکامات صادر کئے اور آئے ہوئے وفد کو یقین دلایا کہ مالیگاؤں سے پوری معلومات حاصل کر مرکزی حکومت کو روانہ کی جائے گی اور اس معاملہ میں مثبت فیصلہ لیا جائے گا ۔اس وفد میں راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدرِ انصاری ندیم احمد پھنی والا، ندیم سیٹھ کلکٹر، ابراہیم مختار انقلابی، اشتیاق 52، حاجی شفیق احمد وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے