خطئہ کوکن میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی جانب سے ریلیف کی پہلی کھیپ روانہ متاثرین کی امداد کیلئے پُر زور اپیل
مالیگاؤں : 25 جولائی (پریس ریلیز) سیلابی صورتِ حال سےدوچارخطئہ کوکن میں جمعیۃ علماءمہاراشٹرکی جانب سےریلیف اورراحت رسانی کاکام شروع ہوچکاہےصدرِمحترم حضرت مولاناسیدارشدمدنی دامت برکاتہم کےایماءپرجمعیۃ علماءمہاراشٹرکےذمہ داران نے فوری طورپرتیرہ ہزار لیٹر پانی،چار سو اسی کیلوخشک دودھ،ایک ہزارچٹائی اورچارسو چادراور دیگراشیائےخوردونوش بھیجنےکامکمل منصوبہ بنالیاہےان شاءاللہ اتوار کی صبح یہ ساراسازوسامان بذریعہ ٹرانسپورٹ مہاڈحضرت مولامحمدارشدصاحب قاسمی (آرگنائزرجمعیۃعلماءمہاراشٹر) کی سرکردگی میں خطئہ کوکن کےمعروف ادارہ مدرسہ تعلیم الاسلام دابھول تعلقہ مہاڈ رائےگڑھ میں پہونچ جائے گا اور پھروہاں سےشہراورمضافات کے متاثرین میں تقسیم کیاجائےگا اورجمعیۃ علماءمہاراشٹرکےذمہ داران نے اپنی بساط کےبقدرتسلسل کےساتھ یہ کام کرنےکافیصلہ کیا ہے ۔نیزصدرمحترم حضرت مولانا سیدارشدمدنی مدظلہ العالی نے صورتِ حال کی سنگینی پراپنی تشویش کااظہارکرتےہوئے ذمہ داران جمعیۃ علماء مہاراشٹر سےگفتگوکےدوران اس عزم کااظہاربھی فرمایاہےکہ ان شاءاللہ آئیندہ ہم وہاں خانماں بربادمتاثرین کی باز آبادکاری کاکام بھی بڑےپیمانےپربلاتفریق مذہب وملت انجام دیں گے۔
لہذاجمعیۃ علماءمہاراشٹرتمام مخیرین سےپرزوراپیل کرتی ہے کہ آپ حضرات اس کارخیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اورجمعیۃ علماءمہاراشٹرکےتوسط سےاپناتعاون ضرورپیش کریں تاکہ منظم اندازمیں سیلاب زدگان کی زیادہ سےامدادکی جاسکے_ چیک اور ڈرافٹ مندرجہ ذیل نام سے بنوائیں۔
A/C.NAME: MUFTI KIFAYATULLAH MEMORIAL TRUST MUMBAI
A/C NO. 918020071196781
BARNCH: CRAWFORD MARKET MUMBAI
IFSC
CODE: UTIB0000294
ان اللہ لا یضیع اجرالمحسنین
اپیل کنندگان
حضرت مولانامستقیم احسن اعظمی(صدرِجمعیۃ علماءمہاراشٹر)
حضرت مولاناحلیم اللہ صاحب قاسمی(جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماءمہاراشٹر)
حضرت مولانامفتی محمد یوسف صاحب قاسمی(خازن جمعیۃ علماء مہاراشٹر)
الحاج گلزاراحمداعظمی صاحب (سربراہ قانونی امدادکمیٹی جمعیۃ علماءمہاراشٹر)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com