کوکن میں آئے سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ، سیلاب میں پھنسے لوگوں کی فوری مدد ضروری ‏


کوکن میں آئے سیلاب نے زبردست تباہی مچائی ،
 سیلاب میں پھنسے لوگوں کی فوری مدد ضروری 


بانیِ رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب کی عامتہ المسلمین، مساجد کے ائمہ کرام، ٹرسٹیان اور انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران سے تعاون کی اپیل

.
مالیگاؤں :25 جولائی (پریس ریلیز) بدترین سیلاب سےمہاراشٹر ریاست کے 
کوکن علاقے میں بہت سارے گاؤں اور شہر اس وقت ڈوبے ہوئے ہیں۔جن کے پاس کل تک بہت کچھ تھا۔دیکھتے ہی دیکھتے وہ سب کچھ اب سیلاب کی نذر ہوگیا۔کل جو دوسروں کی مدد کرتے تھے آج وہ خود مدد کا انتظار کر رہے ہیں۔حکومت تو ان کی امداد و اعانت کے لیے کوشش کر رہی ہے۔لیکن ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم بھی سیلاب زدگان بھائی بہنوں کی امداد و اعانت کے لیے آگے آئیں۔
ہمارے دین نے ہمیں یہی تعلیم دی ہے کہ مصیبت زدگان کے لیے ہم آگے بڑھیں، مشکل وقت میں ہم ان کی مدد کریں، اُن کے غم میں شریک ہوکر کچھ مداوا کرسکیں۔
اس لیے ائمہء مساجد سے گزارش ہے کہ وہ ہر نماز میں تمام ہی مسلمانوں سے یہ اپیل کریں کہ وہ کوکن سیلاب زدگان کی امداد و اعانت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
الحاج محمد سعید نوری بانیِ رضا اکیڈمی ممبئی کے علاوہ مالیگاؤں رضا اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر رئیس احمد رضوی نے عامتہ المسلمین، مساجد کے ٹرسٹیان اور انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی اپیل ہے کہ وہ اپنی مساجد سے کوکن سیلاب زدگان کے لیے ریلیف جمع کرنے میں خود بھی حصہ لیں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔

نوٹ :مساجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ذمہ داران سے گزارش ہے کہ وہ مساجد سے ریلیف کے لیے جمع ہونے والی رقم دفتر رضا اکیڈمی پر امتیاز خورشید سر 
9372721414
یا پھر 
غلام فرید صاحب 
9372727777 
کے پاس جمع کریں ۔
مالیگاؤں کے علاوہ دیگر شہروں سے جو حضرات کوکن سیلاب زدگان کی امداد میں حصہ لینےچاہتے ہوں وہ اپنی رقومات 
اس اکاونٹ نمبر پر بھیجیں، 
انہیں وہاٹس ایپ کے ذریعے 
رسید بھیج دی جائے گی۔
Bank of Baroda Malegaon 
Saving account
04720100005696
Mohammad Altaf Mohammad Dawood Tabani

For online payment
9370711167
اہم گزارش : یہ میسیج 
پڑھ کر گزر جانے کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کار خیر میں 
حصہ لینے کی ترغیب دلانے کے لیے ہے ۔آپ سے بھی گزارش ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق 
کوکن سیلاب زدگان کی مدد کے لیے عملی تعاون پیش کریں۔ممکن ہوتو اس میسیج کو اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں تک روانہ کرکے انہیں بھی اس کارِ خیر میں شرکت کی دعوت دیں۔

اپیل کنندگان :

ڈاکٹر رئیس احمد رضوی  
9372721955
رضوی سلیم شہزاد
9130142313
صدیقی شہزاد
 9226285066
محمد افضل غازیانی
9326711681

محمد ابراہیم راجو
9890432338

Phone pay 
Google pay
09130142313
Saleem Shahzad Asrar Ahmed
For donation in relief of Kokan Flood Maharashtra. 
Raza Academy Malegaon
اسطرح کی تفصیل رضوری سلیم شہزاد سر نے روانہ کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے