جمعیت اہل حدیث کی جانب سے 500 راشن کٹ کوکن کے لئے روانہ
جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر و مالیگاؤں کی اپیل پر شہر و صوبے سے تعاون حاصل ہوا
مالیگاؤں، ٢٥ جولائی ٢٠٢١ (پریس ریلیز ) خطہ کوکن میں شدید بارش،سخت طوفان اورسیلاب سے متاثرین ہر طرح کی ریلیف کے محتاج ہیں۔واللہ جن پر تکلیف اور مصیبتیں آتی ہیں اور جنہیں آفات کاسامنا کرنا پڑتا ہے ایسی مشکل گھڑی کس قدر کھٹن ہوتی ہوگی۔سوچ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔
ایسے میں ایمان کا تقاضا ہے کہ بلاتفریق مذہب وملت وجماعت کے انسانیت کے تحفظ وبقاء کے لئے متاثرین کی راحت و آسانی کے لئے فوری مدد کی جائے اسی مقصد کے پیش نظر جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں و مہاراشٹر نے کل صبح گیارہ بجے اہل حدیث منزل گولڈن نگر میں ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی۔ جس میں یہ طئے پایا گیا کہ فوری طور پر پانچ سو 500 خاندانوں کے لیے اشیاء ضروریہ پر مشتمل تقریبا آٹھ سو روپے کی ایک راشن کٹ تیار کی جائے اور فوری طور پر بذریعہ ٹرک روانہ کردیا جائے۔ الحمدللہ آج بروز اتوار صبح دس بجے اہل حدیث منزل سے جمعیت کے مخلص نوجوان عبدالمقتدر فیضی،فرید گولڈن کے ذریعے راشن کٹ کوکن کے لئے روانہ کی گئی۔ مزید ناسک سے شیخ عبدالوحید سلفی ،کرم حسین بھائی بھی اس وفد میں شامل ہوئے۔اس موقع پر مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے امیر مولانا شکیل احمد فیضی اورصوبائی جمعيت کےناظم عمومی حافظ عنایت اللہ محمدی ،مولانا اقبال احمد محمدی، شفیق الرحمن نور پریس اور ناظم دفتر حافظ اشفاق احمدمحمدی،شاہد فیضی اوران کے رفقاءکار کی کوششوں سے انتہائی قلیل وقت میں مالیگاؤں،ناسک،ناندیڑ،احمدنگر،
اورنگ آباد وغیرہ کے اہل خیر حضرات کے تعاون سے انسانیت کی خدمت کے لئے قابل قدر کام کیا گیا۔ عنقریب جمعیت کی طرف سے دوسری نقدی ریلیف کا اقدام کیا جائے گا۔ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم اعلیٰ حافظ عنایت اللہ محمدی نے مخیران کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے صوبائی جمعیت کی دیگر اکائیوں اور اہل خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com