شہر کی شناخت پاورلوم صنعت سے وابستہ، بنکر میرا، مزدور میرا، شہر میرا اور میں خود بنکر ہوں :شیخ رشید

شہر کی شناخت پاورلوم صنعت سے وابستہ، بنکر میرا، مزدور میرا، شہر میرا اور میں خود بنکر ہوں :شیخ رشید


صنعت کو ہم نے کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا، پھر بھی ہر ممکن جدوجہد کرنے تیار، جلد ہی وزیر ٹیکسٹائل سے ملاقات ہوگی 

 
 مجلس MLA پر ناکامی کا الزام عائد ، نہال احمد کے نام پر گمراہ کن سیاست کرنے والوں کو اصلاح کی ضرورت ، شیخ رشید کی ہنگامی پریس کانفرنس



مالیگاؤں : 4 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی شناخت پاورلوم صنعت سے ہی ہیں۔پاورلوم صنعت کو ہمیشہ کانگریس راشٹروادی کانگریس پارٹی کے لیڈران نے سپورٹ کرتے ہوئے بڑے بڑے مسائل سےنجات دلایا ہے ۔ماضی میں جب میں ایم ایل اے تھا تب میں نے بھیونڈی کے رشید طاہر مومن، پرتاپ ہوگاڑے سمیت دیگر ایم ایل ایز کو ساتھ لیکر 56 کروڑ روپیہ بجلی بل معاف کروایا تھا ۔اسی طرح میں نے نباڑ اسکیم سے بنکروں کو فائدہ پہنچایا اور آج بھی بنکروں کو جہاں فائدہ حاصل ہورہا ہے وہ ہماری ہی مرہون منت ہیں ۔اسطرح کا اظہار سابق ایم ایل اے و سابق میئر شیخ رشید نے اردو مراٹھی پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا ایم ایل اے انتہائی کامچور ہیں ۔انہیں کام کرتے آتا ہی نہیں کیونکہ انکے ہی ایک بنکر لیڈر  نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے ایم ایل اے کی ناکامی کا ثبوت پیش کیا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ بنکروں تنظیموں کے کچھ نمائندوں نے اپنا ذاتی فائدہ حاصل کرنے کیلئے مزدوروں اور ویورس کا نقصان کیا جس سے آج پورا شہر پریشان ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ میرا شہر ہے، میں خود اصل بنکر ہوں۔اس لئے یہ میرا فرض ہے کہ میں میرے شہر کیلئے کوشش کروں اور اس ضمن میں چند روز میں اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد مہاراشٹر کے وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کروں گا اور پاورلوم صنعت پر آئی مصیبت اور رجسٹریشن کے خاتمے کیلئے کوشش کرونگا ۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میں پائری چڑنے اترنے کی بات نہیں کروں گا اور اگر کسی نے کر بھی دیا تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ آصف کام کرنے والا  لیڈر نے ۔میں نے جس طرح ماضی میں پاورلوم صنعت کیلئے مخلصانہ جدوجہد کی اسکی مثال شہر میں نظر نہیں آئے گی اور اس بات کا ثبوت شہر کے بنکر خود دیں گے ۔اپوزیشن تو انتہائی گھٹیا سیاست کررہی ہیں کیونکہ انکے کوئی تعمیری کام نہیں ہیں ۔سب کام ہم نے کیا ہے ۔پورا شہر جانتا ہے کہ شبیر سیٹھ، ہارون انصار، عائشہ حکیم اور شیخ رشید  و شیخ آصف نے ہی شہر میں تعمیر و ترقی کی ہیں ۔جو لوگ آج پریس کانفرنس لیکر کہہ رہی ہیں کہ نہال احمد صاحب نے بنکروں کیلئے فلاں کام کئے تو وہ جھوٹ بول رہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ نہال احمد نے بنکروں و مزدوروں کے ایک بھی کام نہیں کئے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نہال احمد کی مغفرت فرمائے لیکن جو لوگ آج نہال احمد کے نام کو استعمال کر شہر میں جھوٹ کا بازار گرم کررہے ہیں انہیں اب بس کردینا چاہیے ۔بہت دنوں تک جھوٹ بولا بھی جائے تو جھوٹ ہی رہیگا ۔شیخ رشید نے کہا کہ ندی کے اُس پار اور اِس پار کی سیاست کرنا اچھی بات نہیں ہے ۔ہم نے ندیا کے پار بھی تعمیری کام انجام دیئے اور مشرقی علاقے میں تو کروڑوں کے کام جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف کیڑا نکالنا جانتی ہیں ۔اپوزیشن کے پاس کوئی تعمیری کام نہیں ہیں وہ صرف کانگریس پارٹی اور انکے کاموں پر نقطہ چینی کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ شیو سینا سے کانگریس کا 25 سالہ پرانا اتحاد ہے ۔جو مالیگاؤں کی گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے ۔آج شہر میں ہم سب مل کر تعمیری کام کررہے ہیں ۔جو ناکام سیاسی پارٹیاں ہیں وہ صرف الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کررہی ہیں ۔اگر مشرقی حصہ کی اپوزیشن پارٹیاں اقتدار سازی کے وقت ہمارے ساتھ رہتی ہیں تو پھر ہمیں شیو سینا کی ضرورت نہیں ہوتی جبکہ اپوزیشن نے خود بی جے پی سے اتحاد کر کارپوریشن میں اگھاڑی بنایا ہے ۔جب کانگریس یا شیخ رشید خانواد سے اقتدار کی بات نکلتی ہیں تو کہتے ہیں کہ یہودی سے اتحاد کرلینگے لیکن کانگریس سے نہیں تو پھر آج کل واویلا کیوں؟ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ کارپوریشن میں ہم اپنے دم پر الیکشن لڑیں گے اور اقتدار سازی کے وقت سیکولر پارٹیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ اس پریس کانفرنس میں  کارپوریٹر نہال انصاری، اصغر انصاری، اسلم انصاری ،کلیم ماڈرن وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے