مسجد بنی عقیل و مدرسہ کلیتہ الطاہرات کے پاس بند نالہ جاری کیا جائے ، ساکنان کے ساتھ سوشل ورکر جمال ناصر کی ڈپٹی کمشنر راہول پاٹل سے ملاقات



مسجد بنی عقیل و مدرسہ کلیتہ الطاہرات کے پاس بند نالہ جاری کیا جائے ، ساکنان کے ساتھ سوشل ورکر جمال ناصر کی ڈپٹی کمشنر راہول پاٹل سے ملاقات


مالیگاؤں : 5 مئی (پریس ریلیز) گزشتہ کئی سالوں سے محلہ باغ قاسم،نئی بستی، رضا پورہ چوک،حسن پورہ اور اطراف رہنے والے افراد انتہائی تکالیف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ان بستیوں کے اطراف رہنے والوں کے گھروں میں بارش کا پانی گھس جاتا ہے۔ نمازی حضرات کو رضا چوک پر بے انتہا تکالیف کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔جس کی اہم وجہ سوشل ورکر جمال ناصر و ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران نے جب پربھاگ آفیسر و صفائی ملازمین سے معلومات طلب کی تو معلومات ملی کے یہ نالہ عائشہ نگر،نور باغ،جعفر نگر سے ہوتا ہوا مسجد بنی عقیل کے پاس بنے نالے سے سیدھا باغ قاسم و نئی بستی سے رضا پورہ چوک پر جاتا ہے۔ لیکن مدرسہ کلیتہ الطہارات کے آگے آر سی سی نالہ بنا ہوا ہے لیکن اسے جاری نہیں کیا گیا اب تک وفد میں موجود ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران و جمال ناصر نے ڈپٹی کمشنر راہول پاٹل سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے مطالبہ پر غور کر کے جلد از جلد جو آر سی سی نالہ بنا ہوا صرف اسے جاری کروا دے اس اطراف رہنے والوں کو راحت ہو گی تمام باتوں کو سننے کے بعد ڈپٹی کمشنر راہول پاٹل نے یقین دہانی کروائی ہیکہ آفیسران کے ساتھ ایک میٹنگ طئے کر کے جلد ہی اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس وفد میں سوشل ورکر جمال ناصر کے علاوہ محمد فیضان رجو. شاہ رخ بھوریا. نیاز بھائی. حذیفہ بھائی. فیضان بھائی. جاوید علی. حماد بھائی وغیرہ شریک تھے ۔اسطرح کی پریس ریلیز ادارہ ستارہ ہند سوشل اینڈ ویلفیئر ایجوکیشنل سوسائٹی.. گولڈن نگر نے بغرض اشاعت جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے