سول اسپتال میں زچگی کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ دہرا سلوک، شیخ آصف کی قیادت میں وفد کی ملاقات
طبی سہولیات کی فراہمی پر اسپتال انتظامیہ تشفی بخش خلاصہ کریں ورنہ 9 جولائی سے احتجاج ، وزیر صحت راجیش کو بھی مکتوب روانہ
مالیگاؤں : 5 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں جنرل اسپتال میں ڈلیوری کے لئے آنے والی خواتین کو دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے اور انہیں ذہنی و جسمانی تکالیف دی جارہی ہیں۔ان مسائل کا فوری طور پر ان کا تدارک کیا جائے بصورت دیگر جنرل ہسپتال میں احتجاج کیا جائے گا۔خیال رہے کہ مالیگاؤں پاورلوم مزدوروں کا شہر ہے۔ اس شہر میں انتہائی غریب شہریوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔ کئی روز سے یہ شکایات آتی رہی ہیں کہ ان انتہائی غریب شہریوں کی خواتین کو بنیادی طور پر دوسرے اور تیسرے سیزرین کے لئے دھولیہ سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب انہیں طبی امداد کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن سول اسپتال انتظامیہ انہیں سہولیات فراہم کرنے کی بجائے انہیں دھولیہ منتقل کرنے پر بضد دکھائی دیتا ہے یہ معاملہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت نے مالیگاؤں شہر اور تعلقہ کے عوام کو طبی خدمات فراہم کرنے کے لئے جنرل اسپتال شروع کیا ہے۔ لیکن جو خواتین ڈیلیوری کے لئے آتی ہیں انہیں دھولیہ سول اسپتال کہوہمنتقل کیا جاتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ کیا اس جنرل اسپتال میں کوئی ٹرینڈ ڈاکٹر عملہ موجود نہیں ہے؟ کیا سیزرین کے لئے جدید ترین آپریشن تھیٹر موجود نہیں ہیں؟ نرسنگ عملہ کافی نہیں ہے؟ کیا ایمبولینس کا مناسب انتظام نہیں ہے؟کیا مہاراشٹر حکومت کا محکمہ صحت اس جنرل اسپتال مالیگاؤں پر توجہ نہیں دے رہا ہے؟ ہم ان سارے معاملات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ان تمام سوالوں کے تشفی بخش جواب دیکر ہمیں مطمعین کریں اور 8 جولائی تک شکایت کا ازالہ کریں اور اس کی تحریری وضاحت دیں۔ ورنہ میں خود سول اسپتال پر سخت احتجاج کروں گا ۔اسطرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں این سی پی کے صدر آصف شیخ رشید سابق ایم ایل اے مالیگاؤں نے سول اسپتال انتظامیہ سے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو 9 جولائی کو سہ پہر 3 بجے سے جنرل ہسپتال کے مین گیٹ پر آندولن کیا جائے گا ۔اس مکتوب کی ایک شکایتی کاپی وزیر صحت راجیش ٹوپے ریاست مہاراشٹر،ناسک سول سرجن ، ناسک ڈسٹرکٹ ناسک کو بھی روانہ کی گئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com