اعجاز عمر، شکیل شاہ اور شاہد ریشم والا مالیگاؤں شہر ضلع این سی پی کے ایگزیکٹو صدور نامزد
مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا صدر یاسمین سید و ایگزیکٹو عہدے پر ایڈووکیٹ سوچیتا سونونے اور شاہینہ انصاری کی تقرری
آصف شیخ و رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی رہنمائی میں این سی پی کو مضبوط کرنے کا سلسلہ دراز
ممبئی : 15 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط بنانے اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ قابل اور تجربہ کار سماجی و سیاسی خادمین کو اپنے ساتھ لیکر عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار شیخ آصف نے اپنی ٹیم کو وسیع کرنا شروع کردیا ہےاور اسی مقصد سے مقامی این سی پی صدر شیخ آصف نے ناسک ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کی کی رہنمائی میں پارٹی کے کاموں آگے بڑھانے کیلئے نئے عہدے داروں کی نامزدگی عمل میں لایا ۔ان میں اعجاز احمد محمد عمر، شکیل شاہ فتح محمد شاہ،شاہد احمد رفیق احمد ریشم والا کو مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ایگزیکٹو صدارت کیلئے ریاستی این سی پی کے صدر جینت پاٹل نے لیٹر جاری کرتے ہوئے نامزد کیا ہے ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے بلاک صدور کی نامزدگی بھی عمل میں آئی ۔ان میں غازی مظفر حسین اعتضاد خان کو گرو وار وارڈ بلاک صدر اور نثار احمد پیر محمد بھنگار والے کو روی وار وارڈ کا بلاک صدر نامزد کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی مہیلا صدر کے عہدہ پر یاسمین سید مشتاق کی نامزدگی عمل میں آئی ۔اسی طرح مالیگاؤں ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی مہیلا ایگزیکٹو صدور کے طور پر انصاری شاہینہ محمد یاسین اور ایڈووکیٹ سوچیتا ایم سونونے کی نامزدگی عمل میں آئی ۔اس سے قبل شہری سطح پر آننت بھیکا بھونسلے کو ایگزیکٹو صدر بنایا گیا وہیں این سی پی مائناریٹی سیل کے صدر انصاری ندیم احمد اور ایگزیکٹو صدر جہانگیر خان کو نامزد کیا گیا ۔اسی طرح سیوا دل سیل کیلئے ریاض علی و انصاری شفیق احمد ایگزیکٹو صدر بنایا گیا ۔اور بیوپاری سیل کے عہدہ پر جاوید خان کی نامزدگی عمل میں آئی ۔ اسطرح کی تفصیلات راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے دی اور بتایا کہ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مزید ونگ اور عہدوں کی تقسیم کی جائے گی اور شہری سطح پر باڈی کی تشکیل بھی دی جائے گی ۔شیخ آصف نے کہا کہ ریاستی صدر جینت پاٹل و قومی صدر شردپوار کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط بنانے،80 فیصد سماجی خدمات اور 20 فیصد سیاست کرنے اور سیکولرازم کے بول بالا اور عوامی و فلاحی کاموں کی انجام دہی کی جائے گی ۔اسی طرح جمعہ کی شام 7 بجے این سی پی بھون پر نئے عہدے داروں کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com