اہم خبر،دسویں بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان 16 جولائی جمعہ کو دوپہر ایک بجے ظاہر ہوگا ‏

اہم خبر،دسویں بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان  16 جولائی جمعہ کو دوپہر ایک بجے ظاہر ہوگا 


ممبئی :15 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری و ہائر سیکنڈری بورڈ کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے دسویں جماعت کے بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان 16 جولائی بروز جمعہ کو دوپہر میں کیا جائے گا ۔اسطرح کی اطلاع وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ انٹرنل تشخیص کی بنیاد پر مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ تیار کردہ نتائج کا آن لائن اعلان 16 جولائی 2021 بجے دوپہر 1 بجے اس ویب سائٹ پر result.mh-ssc.ac.in
mahahsscboard.in جاری کیا جائے گا۔ موصوفہ نے تمام طلباء کو نیک خواہشات پیش کی ہے ۔اس امتحانات میں ریاست سے تقریباً 16 لاکھ 4 ہزار 44 طلباء میں سے 15 لاکھ 92 ہزار 419 طلباء کے ریکارڈ ان لائن سسٹم میں درج کئے گئے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

3 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com