ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا انتباہ، ہوشیار رہیں ، کورونا ختم نہیں ہوا، کورونا کے ویرینٹ 'الفا'،'ڈیلٹا' ، 'گاما' اور 'بیٹا' باعث تشویش
نئی دہلی : 16 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) دنیا بھر میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کی موذی وباء سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 93 لاکھ 18 ہزار 691 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 لاکھ 76 ہزار 935 ہو چکی ہیں۔
کورونا وبا کا خوف بدستور جاری ہےاور تیسری لہر کو لے کر طرح طرح کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔دنیا کی حکومتوں کو ہوشیار رہنے اور قبل از وقت منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے پھیلاؤ کا رجحان خطرناک ہے، اس وقت کورونا کے ویرینٹ 'الفا'،'ڈیلٹا' 'بیٹا' اور 'گاما' باعث تشویش ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے زیادہ خطرناک ویرینٹ آسکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنا چیلنج سے بھرا ہوگا۔ اس ضمن میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی تیسری لہر سے بچاؤ کیلئے تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہیں آور کہا کہ ہماری ذمہ داریاں اور محتاط رویہ سے ہم تیسری لہر کو بھی شکست دے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر لاپرواہی برتی گئی تو پھر لاک ڈاؤن کا خطرہ بھیج ہمارے سامنے کھڑا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com