ممبئی کے جوہو قبرستان میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک ہوئے عظیم اداکار دلیپ کمار ‏

ممبئی کے جوہو قبرستان میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپردخاک ہوئے عظیم اداکار دلیپ کمار 
 

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ،شاہ رخ خان، کرن جوہر سے لے کر رنبیر کپور تک دلیپ کمار  کے آخری دیدار کے لئے ان کے گھر پہنچے

 
ممبئی :7 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مشہور بالی ووڈ کے عظیم فنکار دلیپ کمار (یوسف خان) کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔سانتا کروز ممبئی واقع جوہو  قبرستان میں مرحوم دلیپ کمار کی تدفین عمل میں آئی۔ خبروں کے مطابق کووڈ کے چلتے ان کی آخری رسوم میں صرف 20 لوگ ہی شامل ہوسکے۔
 دلیپ کمار 98 سال کے تھے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے وہ کافی بیمار چل رہے تھے۔ انہیں سانس لینے میں پریشانی ہو رہی تھی، اس وجہ سے وہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل تھے اور آج 7 جولائی بدھ  کی صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ دلیپ کے انتقال پر آج پورا بالی ووڈ صدمے میں ہے۔ انڈسٹری کے تمام ستارے انہیں نم آنکھوں سے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ،شاہ رخ خان، کرن جوہر سے لے کر رنبیر کپور تک دلیپ کمار کے آخری دیدار کے لئے ان کے گھر پہنچے تھے۔دلیپ کمار کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی، صدر جمہوریہ ہند کے علاوہ کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی سمیت متعدد اہم شخصیات نے تعزیت پیش کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے