‎نوجوان کی کمر پر پستول لگا کر جان سے مارنے کی دھمکی ، مہتاب علی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 1 گرفتار ، 2 دنوں کی پولیس کسٹڈی ‏

مجھے مہتاب بھائی بولتے ہیں... 31 سالہ نوجوان کی کمر پر پستول لگا کر جان سے مارنے کی دھمکی ، مہتاب علی سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج ، 1 گرفتار ، 2 دنوں کی پولیس کسٹڈی 



مالیگاؤں: 7 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق مخدوم اشرف اختر عزیز 31 سال ساکن نیااسلامپورہ سروے نمبر 57 گلی نمبر 5 مالیگاؤں نے 6 جولائی 2021 کو عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں سنسنی خیز فریاد درج کرائی کے 3 جولائی کو 6 بجے سے 7 بجے کے درمیان کریم ناکہ خانقاہ مسجد سے ملزم سفیان کے گھر کے پاس تک ملزم نمبر (1) مہتاب علی شوکت علی ، (2) سفیان علی شوکت علی ، (3) جاوید عرف اجو کالیا محمّد یاسین ، (4) ایک نامعلوم شخص نے شازش رچتے ہوئے طاقت کا استعمال کر فریادی کو کارخانے سے اغوا کر موٹر سائیکل پر بیٹھا کر ملزم نمبر 1 کے گھر سامنے لے جا کر کہا کہ تو پولس اسٹیشن جاکر بول دے کہ حفظ الرحمن ، عابد کو مہتاب کو مارنے کیلئے 7 لاکھ (پیٹی) میں سپاری ملی ہے اور مارپیٹ کرتے ہوئے ملزم نمبر 1 نے فریادی کی کمر پر پستول رکھ کر 2 سے 3 مرتبہ پیٹھ میں مارتے ہوئے کہا کہ آج تجھے یہاں پر ٹھوک دونگا ۔اسی کے ساتھ لکڑی ڈنڈے سے مارتے ہوئے ملزم نمبر 1 کے پاس موجود پستول دکھاتے ہوئے کہا کہ اگر تم لوگوں نے میرے بارے میں کمپلین کی تو سب کو ختم کردونگا۔ مجھے مہتاب بھائی بولتے ہیں۔ اسطرح کی دھمکی دیتے ہوئے دہشت کا ماحول پیدا کیا۔اس ضمن میں عائشہ نگر پولیس نے  مخدوم اشرف کی شکایت پر مہتاب علی ، سفیان علی ، جاوید عرف اجو کالیا ، اور ایک نامعلوم ملزم کے خلاف گناہ  رجسٹر نمبر 46/021 قلم 365 ، 324 ، 323 ، 504 ، 506 (2) 120 (کھ) 34 ، آرم ایکٹ 3/35 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے واگھ موڑے کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے