اسکول کو بنا دیا شراب خانہ ، شراب نوشی میں مست ٹیچر کی ویڈیو ہوئی سوشل میڈیا پر وائرل
ناسک : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)اسکول تعلیم کا ایک مرکز ہے۔اساتذہ طالب علم کو اسکول سے اخلاقی و دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کے بہتر مستقبل کی تعلیم دیتے ہیں ۔ طلباء کو کامیابی کی طرف لے جانے کے لئے اسکول کا تعاون ضروری ہے۔اساتذہ طلباء کو علم فراہم کرتے ہیں۔ تاہم ،اگر وہی استاد علم کے گہوارہ میں قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے تو طلباء کی تعلیمی کامیابیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں ۔ایسا ہی واقعہ ناسک کے تریمبکیشور کے ایک اسکول میں پیش آیا ہے۔ اس اسکول کے استاد نے اسکول کو شراب خانہ بنا دیا ہے۔اسکول میں شراب نوشی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ ناسک ضلع میں تریمبکیشور کے قریب دیپور گاؤں میں پیش آیا۔ گاؤں کے لوگوں نے ٹیچر کی اس غیر اخلاقی حرکت کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ متعلقہ ٹیچر دپورے گاؤں کے گرام پنچایت اسکول میں پڑھاتے ہیں۔ کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسکول بند ہیں۔ اس ٹیچر نے اسکول کو اپنا شراب خانہ بنا دیا ہے۔ ٹیچر کے نشے میں شراب نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس غیر اخلاق ٹیچر نے اسکول میں شراب خانہ بنا دیا ہے۔اس فعل کی وجہ سے دیہاتیوں نے ٹیچر کی خوب سرزنش کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com