محمد آمین عرف عارف پوڑی اور شاکر خان سلیم خان دو سال کیلئے ہوئے شہر بدر ، ایک تین اضلاع اور دوسرا چار اضلاع سے تڑی پار ، پرانت آفیسر کا حکم جاری ‏

محمد آمین عرف عارف پوڑی اور شاکر خان سلیم خان دو سال کیلئے  ہوئے شہر بدر ، ایک تین اضلاع اور دوسرا چار اضلاع سے تڑی پار ، پرانت آفیسر  کا حکم جاری  

 

  مالیگاؤں: 27 جولائی: (اطلاعات عامہ /بیباک نیوز اپڈیٹ ) سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر وجئے آنند شرما نے بتایا ہے کہ مالیگاؤں شہر میں دو ملزمان کے لئے شہر بدری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔  جس علاقے میں یہ ملزمین رہائش پذیر ہیں اس علاقے میں ان ملزمین نے  قانون کو ہاتھ میں لے کر مختلف جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر وجئے آنند شرما نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا کہ پولس انتظامیہ ایسے شہر بدر ہونے والے ملزمین پر گہری نظر رکھے اور جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں ان کے خلاف اب قانونی کارروائی کے ساتھ شہر بدر کی کارروائی کی جائے ۔پریس نوٹ میں درج تفصیلات کے مطابق پولس انسپکٹر عائشہ نگر پولس اسٹیشن نے اپنی حدود میں جرائم پیشہ شخص شاکر خان سلیم خان  عمر 33 سال کالی بلڈنگ ، کامگار کالونی ، عائشہ نگر ، مالیگاؤں کو ناسک ، دھولیہ ، جلگاؤں اور نندروربار سے دو سال کے لئے شہر بدر کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔

اسی طرح آزاد نگر پولس اسٹیشن کے انسپکٹر نے محمد امین عارف انجم عرف عارف پوڑی عمر 19 سال ساکن نورانی مسجد کے قریب ، فتح میدان ، مکان نمبر 12 کو گرفتار کیا گیا اور سب ڈویژنل مجسٹریٹ سے پولس نے ممبئی پولیس ایکٹ 1951 کی دفعہ 56 (1) (بی) کے تحت شہر بدری کی تجویز پیش کی تھی۔

 انسپکٹر عائشہ نگر پولس اسٹیشن  مالیگاؤں کی پیش کردہ تجویز کے مطابق  شاکر خان کو دو سال کے لئے ناسک ۔ دھولیہ ، جلگاؤں اور نندرور اضلاع سے شہر بدر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آزاد نگر پولس کی پیش کردہ تجویز پر سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر شرما کے مطابق ملزم محمد آمین عارف انجم عرف عارف پوڑی کو ناسک ، دھولیہ اور جلگاؤں اضلاع سے دو سال کے لئے شہر بدر کیا گیا ہے ۔ اس کے خلاف آزاد نگر پولس مالیگاؤں میں سات مقدمات درج کیے گئے تھے۔

 شہر بدر نوجوانوں کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ مالیگاؤں سب ڈویژن ، مالیگاؤں یا حکومت کی تحریری پیشگی اجازت کے بغیر شہر بدر کی مدت کے دوران مالیگاؤں کے اصل مقام اورجگہ جغرافیائی علاقے میں دوبارہ داخل نہیں ہونا چاہئے۔ ملزم کو ہر ماہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع دینا ہوگا ۔اگر ملزم مہاراشٹر سے باہر جارہا ہے تو اسے روانگی سے 10 دن قبل قریبی پولیس اسٹیشن کے انچارج کو مطلع کرنا ہوگا۔  یہاں تک کہ اگر وہ ریاست کے باہر سے واپس آجاتا ہے تو بھی اسے نزدیکی پولیس اسٹیشن کے انچارج کو آگاہ کرنا پڑے گا۔  شہر بدری کا حکم ملنے کے بعد متعلقہ پولس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر نے تڑی پار ہونے والے شخص کو 7 دن کے اندر اندر مقامی علاقے سے نکالنے کے لئے کارروائی کریں اور ملزمان پر شہر بدری کی کارروائی کر احوال پیش کیا جائے ۔اسطرح کی تفصیلات سرکاری پریس ریلیز میں وجئے آنند شرما نے جاری کیا کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے