تیز دھار ہتھیار سے نوجوان کا قتل ، شہید عبدالحمید پر روڈ ملن ہوٹل کے قریب شیخ ابرار پر قاتلانہ حملہ ‏

تیز دھار ہتھیار سے نوجوان کا قتل ، شہید عبدالحمید پر روڈ ملن ہوٹل کے قریب شیخ ابرار پر قاتلانہ حملہ 



مالیگاؤں:27 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) کسمبا روڈ ملن ہوٹل کے قریب پان دکان چلانے والے ایک 32 سالہ نوجوان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ جس میں نوجوان کی موت واقع ہوگئی۔اطلاعات کے مطابق متوفی شیخ ابرار شیخ کلیم ملن ہوٹل کے قریب پان دکان چلاتا تھا۔تقریباً شام 7 بجے رمضان پورہ پولس اسٹیشن کی حدود میں اس نوجوان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں نوجوان کی موت ہوگئی۔ لاش سول اسپتال میں لائی گئی ہے، قانونی کارروائی جاری ہے۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق مقتول اور قاتل کا کسی بات پر طویل عرصے سے تنازعہ جاری تھا۔اس تنازعہ کو قتل کی اہم وجہ بتایا جارہا ہے۔رمضان ہورہا پولس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔پولس اس معاملے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔خیالات رہے کہ متوفی ابرار شیخ گھر کا اکیلے کمانے والا تھا ۔متوفی کی دو بیٹیاں اور ایک بیوہ بتائی گئی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے