ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار ، 33 افراد پر مقدمہ درج

ایک کروڑ 18 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں بلڈر گرفتار ، 33 افراد پر مقدمہ درج



 پونہ : 26 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتم نگر پولس نے جعلی دستاویزات تیار کرنے اور فلیٹ فروخت کرتے ہوئے گیارہ افراد کو دھوکہ دیکر 1 کروڑ 18 لاکھ روپئے کی جعل سازی کرنے کے الزام میں ایک بلڈر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار بلڈر کی شناخت مہیش رامچندر ٹکے ساکن کوتھروڈ کے نام سے ہوئی ہے ۔اسی کے ساتھ اس معاملہ میں دیگر 33 افراد کے خلاف اتم نگر پولس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) درج کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں 45 سالہ شکایت کنندہ خاتون نے بلڈر پر الزام لگایا ہے کہ پونہ شہر کے کونڈے دھواڑے علاقے میں ایک بلڈنگ پروجیکٹ میں فلیٹ بناکر دینے کیلئے مجھ سے روپے حاصل کئے گئے اور میں نے عمارت کی دوسری منزل پرفلیٹ کی ایڈوانس بکنگ کرتے ہوئے ملزم کو 15 لاکھ روپے ادا کئے ۔ ملزم نے کثیر منزلہ عمارت میں فلیٹ دینے کے علاوہ مشترکہ طور پر پارکنگ ، عام بیت الخلاء ، نل، لائٹ وغیرہ فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا۔ تاہم ان میں سے کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔اور نہ ہی ہمیں فلیٹ دیا گیا ۔اس شکایت پر ملزم کو پونہ پولس نے گرفتار کرتے ہوئے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم رام چندر نے دیگر دس افراد سے مجموعی طور پر 1 کروڑ 18 لاکھ 37 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی ہے ۔ سرکاری وکیل کرن بینڈبھار نے عدالت سے اپیل کی کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے پولس تحویل میں دیا جائے۔ جسے قبول کرتے ہوئے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ جانہوی کیلکر نے ملزم رام چندر ٹکے کو 31 جولائی تک پولیس تحویل میں دے دیا۔مزید تفتیش پونہ پولس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے