مالیگاؤں شہر کے چار نوجوان بیڑ ۔ عثمان آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ میں ہلاک ‏

مالیگاؤں شہر کے چار نوجوان بیڑ ۔ عثمان آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ میں ہلاک 


مالیگاؤں : 23 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) تروپتی بالا جی مندر کے درشن کرنے کیلئے جانے والے چار نوجوان بیڑ عثمان آباد ہائی وے پر سڑک حادثہ میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق نوجوان ٹیمپو میں سفر کررہے تھے کہ اچانک گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا جسکی وجہ سے انہوں نے ٹیمپو کو سڑک کے کنارے کھڑا کیا۔ اسی دوران ٹیمپو کو آئسر ٹرک نے زور دار ٹکر ماردی۔ آئیسر کی ٹکر سے ٹیمپو سات سے آٹھ فٹ گہرے گڑھے میں گر گیا اور آئیسر گاڑی الٹ گئی ۔ ٹیمپو کے سامنے بیٹھے چار نوجوان جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں شرد دیورے کا تعلق مالیگاؤں شہر کے وڑگاؤں سے بتایا گیا ۔جبکہ مالیگاؤں شہر کے جگدیش ڈیریکر ، ستیش سوریاوشی (دونوں درے گاؤں) اور ولاس بچھاو (سائنہ ) موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ تمام نوجوان 40 سے 45 سال کی عمر کے بتائے گئے ۔ اہل خانہ سمیت نوجوان کے انتقال کے سبب شہر اور اطراف میں غم کا ماحول دیکھا گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہر سے تعلق رکھنے والے جتن کاپڑنیس ، راجندر پوار اور ستیش وغیرہ نے فوری طور پر جائے حادثہ کا رخ کیا اور درکار قانونی کارروائی کرتے ہوئے نعش کو مالیگاؤں لایا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے