تیز رفتار پک اپ کی زوردار ٹکر سے وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی کار حادثہ کا شکار
ہنگولی: 10 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی اسکول کی وزیر تعلیم ورشا گایکواڑ کی کار حادثے کا شکار ہوگئی ۔ آج صبح ایک تیز رفتار ٹیمپو نے ورشا گائیکواڑ کی کار کو زور دار ٹکر مار دی ۔ اسکول ایجوکیشن کی وزیر و ہنگولی ضلع کی رابطہ وزیر ورشا گائیکواڑ دو دن سے ہنگولی کا دورہ کررہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ورشا گائیکواڑ ہنگولی کا ورہ کررہی تھی تب پیچھے سے انکی کار کو ایک ٹیمپو نے ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ بال بال بچ گئیں ۔
ورشا گائیکواڑ نے ہنگولی میں آکسیجن پروجیکٹ کا افتتاح کیا تھا اور رام لیلا میدان کا معائنہ کرنے میدان روانہ ہوئے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی تیز رفتار سے مہندرا پک اپ نے ورشا گایکواڑ کی کار کو زور دار ٹکر ماردی جس کے سبب کار کے عقبی حصے کو نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔موصوفہ ہنگولی میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کل سے دورے پر ہیں۔
یہ حادثہ آج سہ پہر ساڑھے بارہ بجے کے درمیان ہنگولی کے پیپلز بینک کے قریب پیش آیا۔ ایک پک اپ ٹیمپو نے ان کے قافلے کو ٹکر مار دی۔ لیکن ڈرائیور نے صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کار کی رفتار میں اضافہ کیا تو ٹیمپو نے کار کے عقبی حصے کو رگڑ دیا۔حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ورشا گائیکواڑ کی کار کو تھوڑی دیر کے لئے روک لیا گیا۔ اس کے بعد وہ اگلے شیڈول ٹور پر روانہ ہوگئیں ۔پولس نے واقعہ کے بعد ٹیمپو ڈرائیور کوگرفتار کر مقدمہ درج کرلیا ہے ۔اسے گرفتار کرتے ہوئے سٹی پولس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com