غنڈہ عناصر کے حوصلے بلند ، دن دہاڑے فائرنگ، بندوق کا آزادانہ استعمال ، اغوا اور ماردھاڑ کے واقعات سے تشویش
پوار واڑی بریج کے پاس بکروں کی گاڑی لوٹنے کی کوشش ، فائرنگ میں ایک شخص زخمی، تین افراد پر مقدمہ درج
مالیگاؤں : 9 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں شہر میں لاقانونیت کا بول بالا بڑھ رہا ہے، جرائم پیشہ افراد کے دلوں میں سے پولس و قانون کا خوف ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔عوام میں ڈر و خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔کیونکہ شہر میں کئی مقامات سے پولس نے دیسی پستول، بندوق اور کارتوس ضبط کر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ہے تو دوسری طرف آزاد نگر پولس اسٹیشن اور رمضان پورہ پولس میں اغوا اور جان سے مارنے کی شکایات بھی درج ریکارڈ کی گئی ہے ۔ابھی یہ معاملہ سرد بھی نہیں ہوا تھا کہ پوار واڑی پولس اسٹیشن سے خبر ملی کہ اس حدود میں بھی بندوق کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 38 سالہ علیم سلیم کھاٹک ساکن شندورنی کھٹوڑا گلی تعلقہ جامنیر ضلع جلگاؤں نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں فریاد دی کہ کل 8 جولائی 2021 کو 3 بجکر 45 منٹ پر ممبئی آگرہ روڈ پر رضوان پارک سے جنتا سائزنگ کے درمیان فریادی و زخمی گواہ پک اپ گاڑی MH 48 AG 8761 پر بکریاں بھر کر کلیان کی سمت جارہے تھے کے اسی دوران ایچ ایف ڈیلکس موٹر سائیکل پر سوار 30 سے 35 سال کی عمر کے تین نامعلوم افراد پک اپ گاڑی کے پاس آئے اور دروازے سے لگ کر گاڑی چلاتے ہوئے بندوق دکھایا اور کہا کہ گاڑی روکو ،گاڑی روکو نہیں، رکے تو گولی مار دینگے ایسی دھمکی دی اور اسی درمیان ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار تیز کردی جس کے بعد ملزمین کے بیچ میں بیٹھے شخص نے چھوٹی بندوق سے فائرنگ کرتے ہوئے زخمی گواہ کو جان سے مارنے کی کوشش کی ۔اس فائرنگ میں گواہ جاوید رزاق کھاٹک 42 سال ساکن جلگاؤں کی پیشانی پر گولی لگی ہے ۔زخمی جاوید رزاق کو مالیگاؤں شہر کے ناوکار اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ، جہاں حالت نازک ہونے کی بنا پر ناسک سول اسپتال میں ریفر کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں پوارواڑی پولس نے علیم کھاٹک کی فریاد پر تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 104/021 قلم 307 ، 504 ، 506 ، آرم ایکٹ 3/25 و 5/27 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، معلوم ہوکہ کل رات فنگر پرنٹس اکسپرٹ و ڈاگ اسکواڈ کے اے پی آئے بی این کامبلے ، فارینسک انچارج شریمتی بینگولیکر نے موقع واردات کا معائنہ کیا ہے ۔مزید تحقیقات پی آئے وی ایل بھوئی کررہے ہیں ۔ شہر میں ایڈیشنل ایس پی اور ڈی وائی ایس پی نے غنڈہ عناصر پر لگام لگانے کیلئے اسپیشل اسکواڈ کو کارروائی کی ہدایات دی ہیں اور جرائم پیشہ افراد پر سخت کارروائی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی دھندہ کرنے والے اور ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کرنے و قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com