نیشنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے شیخ آصف کی قیادت میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے جنم دن پرمالیگاؤں این سی پی کا ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم ‏

 نیشنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے شیخ آصف کی قیادت میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے جنم دن پرمالیگاؤں این سی پی کا ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم


یتیم بچوں کو امداد، ہمدردی اور اعتماد پیدا کرنے این سی پی ویلفیئر ٹرسٹ کی پہل، سرکاری حکام این سی پی کی کوششوں میں اپنا تعاون پیش کریں


این سی پی مہیلا ونگ نے جنرل اسپتال اور سیوا دل سیل نے علی اکبر اسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے، اقلیتی سیل کی جانب سے غریبوں میں اناج کی تقسیم



مالیگاؤں : 22 جولائی (پریس ریلیز) مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کے جنم دن پر یتیم بچوں کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ انکے ساتھ اظہار ہمدردی اور محبت کا جذبہ رکھنے کیلئے راشٹروادی ویلفیئر ٹرسٹ کے رابطہ کار ممبر آف پارلیمنٹ سپریہ سولے اور ہیمنت ٹکلے کی جانب سے ریاست مہاراشٹر کے ہر ضلع میں سرکاری و نیم سرکاری طور پر مثبت کوششیں کرنے کیلئے حکام کو میمورنڈم پیش کئے جارہے ہیں ۔اس ضمن میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں وفد نے ایڈیشنل کلکٹر سے ملاقات کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا اس میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے  کورونا وبا نے عوام کی زندگی کو در حقیقت برباد کردیا ہے۔ بہت سارے معصوم بچے اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں۔ہماری ریاست مہاراشٹر میں 400 سے زیادہ بچےجو والدین سےمحروم ہوچکے ہیں اور ذہنی و معاشی طور پر بحران کا شکار ہیں۔ حکومت مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور سماجی تنظیموں کے ذریعہ ان کی مدد کی جارہی ہے۔ یہ مدد عام طور پر مالی و دیگر طرح کی ہوتی ہے۔  لیکن یہ بھی ضروری ہوگیا ہے کہ ایک رضاکارانہ طور پر ہمیں زندگی بھر ان کی مدد کرنا پڑے گا تاکہ ان بچوں کو کسی بھی کمی کا احساس نہ ہو۔ نیشنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ نے خدمت کے جذبے رکھنے والے رضا کاروں کا انتخاب کرکے ان میں سے ہر ایک کے ساتھ بہتر تعلقات پیدا کرنے کی پہل کی ہے جو بچوں کے ذہن میں ایک نیا اعتماد پیدا کریں گے۔ اور این سی پی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی اور ریاست کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے جنم دن 22 جولائی کے موقع پر ہم سب کر رہے ہیں۔  ہمارے ضلع میں ایسے بچوں کی مکمل معلومات حکومت کے محکمہ خواتین و اطفال بہبود میں فراہم ہوئی ہیں۔  مجھے یقین ہے کہ نیشنلسٹ ویلفیئر ٹرسٹ ان بچوں کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہوگا اور اپنے کھوئے ہوئے بچپن کی بحالی میں ان کی مدد کرے گا۔اس اقدام کو نافذ کرنے کے دوران مالیگاؤں میں کام کرنے والے این سی پی ویلفیئر ٹرسٹ کے رضا کاروں نے ایڈیشنل کلکٹر سے ملاقات کی اور مذکورہ باتوں سے  آگاہ کیا ۔ایڈیشنل کلکٹر سے شیخ آصف نے کہا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آپ ہمارے اس اقدام کے لئے ضروری مدد اور رہنمائی کریں  ۔اس وفد میں شیخ آصف،  صدر اننت بھونسلے ،دنیش ٹھاکرے ،اجو لہسن والا ،شکیل بیگ وغیرہ موجود تھے ۔
دوسری جانب این سی پی کی مختلف ونگ نے اجیت دادا پوار کے یوم پیدائش پر مختلف فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا ان میں مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس کی جانب سے محترم نائب وزیر اعلی اجیت دادا پوار صاحب کا یوم پیدائش  منایا گیا ۔آج ، 22 جولائی 2021 کو  اجیت دادا پوار  کی سالگرہ کے موقع پر ، مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید کی صدارت میں  مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس ضمن میں نیشنلسٹ ویمن کانگریس پارٹی کی خواتین صدر یاسمین سید اور اس دیگر خواتین نے جنرل اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں پھل تقسیم کیے۔وہیں آج مالیگاؤں ضلع این سی پی سیوا دل سیل کے صدر ریاض علی اور ورکنگ صدر شفیق احمد نے شام 5 بجے علی اکبر اسپتال میں مریضوں میں پھل تقسیم کیے۔ اس موقع پر سیوا دل کے بہت سارے عہدیدار موجود تھے۔اسی طرح مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدر ندیم ہھنی والا اور ورکنگ صدر جہانگیر خان نے  نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار کے یوم پیدائش کے موقع پر غریب عوام میں  میں اناج تقسیم کرنے کا اہتمام کیا اس موقع پر ان کے ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے اقلیتی طبقے کے عہدے داران اور ورکر بھی موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے