صنعت کے مسائل پر بنکر تنظیمیں انتشار کا شکار ، پولس کی بےجا مداخلت مناسب نہیں ، تحریک کا مقصد واضح نہیں ہوسکا ، مسائل برقرار : ایڈوکیٹ خلیل انصاری
صنعت کے حق میں تمام سیاسی ، سماجی ، مذہبی ،تعلیمی اور فلاحی تنظیموں کا اتحاد ضروری : مستقیم ڈگنٹی
مالیگاؤں : یکم جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پاورلوم صنعت کے مسائل اور شہر میں جاری رشہ کشی اور بنکروں کی بے چینی و سیاسی پارٹیوں کا کردار اس بات کا اشارہ کرتی ہیں کہ صنعت کے حق میں بنکر تنظیموں میں اتحاد نہیں ہے۔ 15 دن چلنے والی تحریک کا کوئی بھی اثر اور جھلک شہر میں نظر نہیں آیا اور نہ ہی سرکار پر اسکا کوئی اثر دکھائی دیا۔صنعت کے حق میں سیاسی داؤ پیچ درست نہیں ہے ۔ہمیں اتحاد قائم رکھتے ہوئے کامیاب تحریک چھیڑنے کی ضرورت ہے ۔اسطرح کا اظہار آل مالیگاؤں پاور کنزیومر اسوسی ایشن کے روح رواں مستقیم ڈگنٹی نے اردو میڈیا سنٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔موصوف نے کہا کہ پاورلوم بند ہونے سے بنکر مزدور ویورس اور ہر قسم کا چھوٹا موٹا دھندہ کرنے والا پریشان ہیں اسلئے یہ مسئلہ صرف بنکر کا نہیں بلکہ مالیگاؤں شہر کے ہر شہری کا ہے اسلئے پاورلوم تنظیموں کو چاہیئے کے وہ سب کو متحد کریں۔ مستقیم احمد نے کہا کہ مفتی اسماعیل ، شیخ آصف سمیت مذہبی ، سماجی ، تعلیمی تنظیموں کے ساتھ ساتھ پاورلوم تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے ۔کیوں کہ اتحاد میں ہی برکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی تحریک بغیر سیاسی جماعتوں کے کامیاب نہیں ہوتی ، انہوں نے کہا کہ پاورلوم کے مسائل پر چھیڑی جانے والی تحریک کس مقصد کیلئے کی گئی یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ رات میں بے مدت بند کا فیصلہ کرنا اور دوسرے دن اچانک لوم چالو کرتے ہوئے تحریک کے خاتمے کا اعلان کرنا ۔یہ مناسب نہیں ہے ۔مستقیم احمد نے کہا کہ اس تحریک میں پولس کا دباؤ نہیں ہونا چاہئے ، موصوف نے شیخ آصف کے بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 43 پائیتری چڑھ کر آنے والا جملہ غیر مناسب ہے ، انہوں نے کہا کہ پاورلوم کے مسائل کو حل کرنے کیلیے ایڈوائزری کمیٹی کا قیام کیا جائے ، ریاستی اور مرکزی حکومت سے فیصلہ کن لڑائی لڑی جائے ۔اگر تنظیموں نے سب کو اتحاد کی دعوت نہیں دی تو آل مالیگاؤں پاور کنزیومرس ایسو سی ایشن اپنے پلیٹ فارم سے دیوی گوڑا کو ساتھ لیکر مرکزی حکومت تک نمائندگی کرے گی ۔مستقیم احمد نے کہا کہ پاورلوم کو مستقبل میں گھر پٹی سروے ، پاور بل سمیت دیگر مسائل کے سدباب کیلئے قبل از وقت منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ، اس پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ خلیل احمد انصاری نے صاف لفظوں میں کہا کہ پاورلوم تنظیمیں انتشار کا شکار ہیں ، پولیس کی بےجا مداخلت سے شہر میں پاورلوم جاری ہوئے ، انہوں نے کہا کہ نہال صاحب کے وقت 23 دن پاورلوم بند کی تحریک کامیاب کی گئی لیکن آج کی تحریک سے مسئلے کا حل نہیں نکلا ، سرکار پر کوئی دباؤ نہیں بنا ، سرکار کو اصل مسئلہ سمجھانے میں بنکر تنظیمیں اور عوامی نمائندے ناکام ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ NTC کی ڈیڑھ سو ملیں ہے جو 30 فیصد بند ہے ، اسے فورا جاری کیا جائے ، جو کپڑا بنکر تیار کرتے ہیں اسکے دام بھی بنکر طئے کریں۔ جب تک بنکروں کو تحفظ نہیں مل جاتا تب تک فیصلہ کن لڑائی کی ضرورت ہے ۔اس پریس کانفرنس میں ایڈووکیٹ خلیل احمد انصاری ، مستقیم ڈگنیٹی، رشید سیٹھ ایولے والے، مولانا زاہد ندوی، منصور شبیر، ڈاکٹر فیروز سفینہ، ساجد انور، رئیس لال املی، انیس سیٹھ، باقر خان ، عطاء الرحمن رینوکا ٹیکسٹائل، عرفان سبّا سیٹھ، مسیح اللہ بیسٹ، مومن معین اختر، صدرالدین مقادم ، ابولیث انصاری ، عبدالرحمن انصاری ، آفتاب عالم ، انیس مستری ، ابو شعیب نہالی وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com