دیانہ اور جعفر نگر ہاسپٹل میں درکار طبی لوازمات اور میڈیکل اسٹاف کی تقرری کرنے و آکسیجن پلانٹ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ضلع کلکٹر کو حکم ‏

دیانہ اور جعفر نگر ہاسپٹل میں درکار طبی لوازمات اور میڈیکل اسٹاف کی تقرری کرنے و آکسیجن پلانٹ کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ضلع کلکٹر کو حکم


میئر طاہرہ شیخ رشید کی ضلع پلاننگ کمیشن میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار و چھگن بھجبل سے نمائندگی 


مالیگاؤں :یکم جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے  میڈیکل ہیلتھ سروسز اور محکمہ فائر بریگیڈ کیلئے عملہ کی بھرتی کرنے کل 68 آسامیوں کو منظوری دی گئی ہے۔  اس کے تحت کلاس فرسٹ اور کلاس سیکنڈ میں خالی عہدوں بھرتی کرنے میونسپل کارپوریشن نے 15 اپریل 2021 کو ایک تجویز منظور کرتے ہوئے محکمہ شہری ترقیات کو ارسال کی ہے اور درکار ضروری خانہ پری کے بعد بھی اس تجویز کو منظور نہیں کیا گیا ہے۔  نیز مالیگاؤں شہر میں فائر ڈیپارٹمنٹ میں عملے کی بڑھتی ہوئی تعداد پر غور کرتے ہوئے میونسپل اسٹیبلشمنٹ میں فائر ڈیپارٹمنٹ میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی تجویز  پیش کی گئی ہے اور ابھی تک اس تجویز کو مطلوبہ اجازت حاصل  نہیں ہوئی ہے۔  تاہم کویوڈ ۔19 جیسی صورتحال اور ضروری خدمات کی بروقت تکمیل کیلئے  پیش نظر مذکورہ مطالبہ جلد از جلد منظور کیا جائے اسطرح کی گزارش آج ناسک ضلع پلاننگ کمیشن کی میٹنگ میں میونسپل میئر طاہرہ شیخ نے ریاست کے وزیر مالیات و نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور رابطہ وزیر چھگن بھجبل سے کیا ۔ طاہرہ شیخ نے کہا کہ متعلقہ محکمہ شہری ترقیات سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس کے لئے ضروری خدمات سے متعلق دونوں تجاویز کو فوری منظوری دے۔ طاہرہ شیخ نے کہا کہ رمضان پورہ دیانہ علاقہ میں ایک ہاسپٹل اور جعفر نگر علاقے میں ہارون انصاری ہاسپٹل تعمیر ہوکر تیار ہوگیا ہے یہاں درکار میڈیکل اسٹاف اور ضروری لوازمات کی تنصیب کیلئے گرانٹ اور خالی آسامیوں کو پُر کرتے ہوئے ان دواخانوں کو جاری کرنے کا راستہ صاف کیا جائے ۔اس پر وزیر مالیات اجیت پوار نے مذکورہ محکمہ کے آفیسران اور ضلع کلکٹر کو حکم دیا کہ جلد از دونوں ہاسپٹلس کیلئے کیا گیا مطالبہ منظور کرتے ہوئے یہاں سہولیات کا انتظام کیا جائے وہیں طاہرہ شیخ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے آکسیجن پلانٹ کی تعمیر کیلئے جنرل بورڈ میں تجویز منظور کی ہے اسے بھی جلد از جلد شروع کرنے سے متعلق فیصلہ لیا جائے ۔اس پر وزیر مالیات و نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار اور رابطہ وزیر چھگن بھجبل نے متعلقہ حکام و ضلع کلکٹر کو حکم دیا کہ آکسیجن پلانٹ کی منظوری کے بعد جو بھی ٹیکنیکل دشواریوں کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ رہا اسے فوراً آگے بڑھایا جائے ۔اسطرح کی تفصیلات میئر طاہرہ شیخ نے نمائندہ بیباک کو دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے